شہباز شریف 0

صنعتوں کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی اور عوام کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بلاشبہ وزیزاعظم کا عوام کے لئیایک تحفہ ہے، لیکن ضروری ہوگا کہ عوام کی مجموعی مشکلات میں کمی لانے کے لئے بجلی اورگیس کی قیمتوں میں بھی مناسب کمی کی جائے تو عوام کو بڑا ریلیف مل سکتا ہے

صنعتوں کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی اور عوام کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بلاشبہ وزیزاعظم کا عوام کے لئیایک تحفہ ہے، لیکن ضروری ہوگا کہ عوام کی مجموعی مشکلات میں کمی لانے کے لئے بجلی اورگیس کی قیمتوں میں بھی مناسب کمی کی جائے تو عوام کو بڑا ریلیف مل سکتا ہے

یہ خوش آئند بات ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کردی۔وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافے کے لیے اہم اقدام کیے ہیں، نیپرا نے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10روپے69 پیسے فی یونٹ کمی تجویز کی تھی جسے وزیراعظم نے منظور کرلیا۔ذرائع وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ صنعتوں کویہ پیکج عالمی منڈی میں اشیا کی لاگت کے مقابلے کے قابل بنانے کیلئے کیاگیا جس سے صنعتی اورزرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی اوربرآمدات میں اضافہ ہو گا۔ اس پیکج سے صنعتی ترقی کی رفتار مزید تیزہوگی، روزگار میں اضافہ ہوگا، صنعتوں کے پہیے کی رفتار تیزاور برآمدات میں اضافے سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔ہماری دانست میں وزیراعظم شہباز شریف کا صنعتوں کو ریلیف دینے اور ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لئے بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ ایک مستحسن قدم ہے۔ بلاشبہ اس وقت ملک کی معیشت کا پیہ مہنگائی اور سہولتوں کے فقدان کے باعث سست روی کا شکار ہے اور صنعتوں میں سست روی ملک کی مجموعی پیداور میں کمی اور بے روزگاری کا باعث ہوتی ہے اس حوالے سے جس قدر ممکن ہو حکومت صنعتی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے مزید اقدامات اٹھائے تاکہ ملک کی صنعت ترقی کی راہ پر گامزن اور بے روزگاری میں کسی حد تک کمی واقع ہوسکے۔ہماری دانست میں کسی بھی ملک کی صنعت جب تک مستحکم نہیں ہوگی وہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔درآمدات اور برآمدات میں توازن اور صنعتی پیہ رواں رکھنے کے ضروری ہے کہ ملک میں صنعتوں کا جال بچھایا جائے تاکہ ملک کی معیشت مستحکم ہو اور روز گار کے مواقع وسیع ہوں۔ یہ بلا شبہ مقابلے کا دور ہے اور عالمی سطح پرمختلف ممالک پیداوری صلاحیت میں ایک دوسرے سے سبقت لینے کی ڈور میں ہیں اور جس ملک کی صنعتی پیداوار عالمی معیار کے مطابق ہوگی اس قدر اس ملک کی اشیاء کی طلب میں اضافہ ہوگا جو مجموعی طور پر برآمدات میں اضافہ کا باعث ہوگا۔صنعتی ترقی کو بہتر اور مستحکم بنانے کے لئے ہمارے سامنے چین ایک رول ماڈل ہے لہذا چین کی تیز رفتار ترقی کو مدد نظر رکھتے ہوئے صنعتی اصلاحات کے زریعے ملک کی معیشت کو مضبوط اور مستحکم کیا جاسکتا ہے۔لہذا ضروری ہو گا کہ حکومت نہ صرف بجلی کی یونٹ میں کمی پر اکتفا کرئے بلکہ صنعتی ترقی کو یقینی بنانے اور عرج سریا تک لے جانے کے لئے جو سہولتیں اور ترغیبات ممکن ہوں صنعتی شعبے کو فراہم کیں جائیں اور اس کے ضروری ہاگا کہ صنعتوں کو گیس اور بجلی کی ترسیل بھی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھی جائے تو صنعت کی ترقی یقینی ہوگی۔ہماری رائے میں جس طرح وزیر اعظم نے صنعتوں کی طرف توجہ دیتے ہوئے بجلی کی فی یونٹ دیں 10روپے69پیسے فی یونٹ کمی کی ہے اسی طرح موجودہ معاشی حالات اور مہنگائی کے تناظر میں حکومت عوام کی مشکلات اور معاشی مسائل کا ادارک کرتے ہوئے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں معقول کمی یقینی بنائے تو عوام پر وزیر اعظم کا احسان عظیم ہوگا۔ اس وقت عوام کی آمدنی کا ایک بڑا حصہ یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی میں صرف ہوجاتا ہے اور مجموعی طور پر عوام پر یوٹیلیٹی سروسز چارجز میں بے پناہ اضافہ اور ٹیکسوں کی بھرمار نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے۔ ضروری ہوگا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اس طرف خصوصی توجہ دیں تو عوام کو ایک بڑا ریلیف مل سکتا ہے جو حکومت اور عوام میں خیرسگالی اورخیر خواہی کا باعث ہوگا۔ دریں اثناء عوام کے لئے یہ خبر بھی خوشی کا باعث اور حوصلہ افزاء ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صنعتوں کے لئے بجلی سستی کرنے کے بعد بڑی عید پر عوام کے لئے بڑی عیدی کے طور پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لٹر کی کمی کر دی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لٹر کی کمی کی گئی ہے۔یاد رہے کہ یکم جون کو حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔وزیر اعظم آفس کے مطابق اب تک حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف عوام کو دیا ہے۔بلاشبہ عید الاضحی کے پر مسرت موقع پر حکومت خاص طور پر وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے صنعتوں کے لئے بجلی کی قیمت اور عوام کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے ایک بڑایلیف دیا گیاہے جوقابل ستائش اور مستحسن اقدام ہے۔ہماری رائے میں وزیر اعظم ایک قدم اور آگے بڑھ کر عوام کی مشکلات میں کمی لانے کے لیے بجلی اور سوئی گیس کی قیمتوں میں کمی کرکے اگر ریلیف دیں تو عوام کے دکھوں کا کافی حد تک مداواہ ممکن ہوسکتا ہے اور اس سے بلاشبہ عوام کی قوت خرید میں بہتری اوراضافہ ممکن ہوگا۔ اس میں کوئی دورائے نہیں کہ بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے جہاں عوام پر بے پناہ بوجھ پڑتا ہے وہاں مجموعی طور پر مہنگائی کا عفریت بھی سر چڑ ڈورتا ہے۔ لہذا ضروری ہوگا کہ وزیر اعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی مناسب کمی کرکے عوام کو ایک اور بڑا ریلیف دیں تو یہ موجودہ معاشی صورتحال میں حکومت کا عوام کے لئے ایک بڑا تحفہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں