0

ٹی20 ورلڈ کپ: انگلینڈ کے کرس جارڈن کی امریکا خلاف شاندار ہیٹ ٹرک

ٹی20 ورلڈ کپ: انگلینڈ کے کرس جارڈن کی امریکا خلاف شاندار ہیٹ ٹرک

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں تیسری ہیٹرک ہوگئی، انگلینڈ کے فاسٹ بولر کرس جارڈن نے امریکا کے خلاف ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے ایک ہی اوور میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔

بارباڈوس کے کینسنگٹن اوول میں کھیلے جانیوالے امریکا اور انگلینڈ کے میچ میں انگلش فاسٹ بولر کرس جارڈن نے ہیٹ ٹرک کی۔ انہوں نے پانچ گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
جارڈن نے پہلے کوری اینڈرسن کو آؤٹ کیا اس کے بعد علی خان، نوستھش کینجیگ اور سورابھ نیٹراوالکر کو آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک بنائی۔

واضح رہے کہ یہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی 20 ورلڈکپ میں کسی بھی باؤلر کی جانب سے تیسری ہیٹ ٹرک ہے ۔

اس سے قبل پہلی دو ہیٹ ٹرک آسٹریلین باؤلر پیٹ کمنز نے کی ہیں، آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز 3 روز کے دوران ایک ٹی 20 ورلڈکپ میں 2 ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے پہلے اور مختصر ترین فارمیٹ میں دنیا کے 5ویں باؤلر بن گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں