0

190 ملین پاؤنڈز کیس،عمران خان، بشری بی بی کے خلاف کیس کی سماعت بغیر کارروائی معطل

190 ملین پاؤنڈز کیس،عمران خان، بشری بی بی کے خلاف کیس کی سماعت بغیر کارروائی معطل

اسلام آباد : اسلام آباد کی احتساب عدالت میں بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت بغیر کارروائی 30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی۔
سماعت کے دوران وکلا صفائی عدالت میں پیش نہ ہوئے، 10 بجے سماعت کے موقع پر دونوں ملزمان بھی عدالت پیش نہ ہوئے۔10 بجے سماعت کے آغاز پر وکلا صفائی عدالت موجود نہ تھے، سماعت ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کی گئی۔معاون وکیل خالد یوسف چوہدری نے 11 بجے سماعت پر عدالت میں موقف اپنایا کہ سینئر وکلا راستہ میں ہیں۔عدالت نے وکلا صفائی کو جرح کی آخری وارننگ دے دی اور ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 30 جولائی تک ملتوی کر دی۔ریفرنس میں مجموعی طور پر 34 گواہان کے بیانات قلم بند کیے جا چکے ہیں اور مجموعی طور پر 33 گواہان پر جرح مکمل کی جا چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں