وزیرِ اعظم کی رحیم یار خان میں پولیس کے قافلے پر ڈاکوئوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے رحیم یار خان میں پولیس کے قافلے پر ڈاکوئوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےکچے کے علاقے میں حملہ آوروں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی اور حملے کے ذمہ داران کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ۔انہوں نےحملے میں پولیس کے جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار ،شہداء کی بلندی درجات اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔
انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی دعاکی۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیرِ اعظم کی کچے کے علاقے میں حملہ آوروں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی اور حملے کے ذمہ داران کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پولیس کے افسران و جوان اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر جرائم پیشہ افراد اور تخریب کاروں کا سد باب کرتے ہیں.انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم پولیس کے بہادر اور فرض شناس افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
بشکریہ: اے پی پی