0

وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی کوآرڈینیشن نے ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے نیشنل کلین ایئر پالیسی وضع کردی ہے،اقتصادی سروے

وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی کوآرڈینیشن نے ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے نیشنل کلین ایئر پالیسی وضع کردی ہے،اقتصادی سروے

اسلام آباد: وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ نے 2023 میں قومی صاف فضائی پالیسی (این سی اے پی) وضع اور اسے متعارف کرایا ہے جس کا مقصد ملک بھر میں آلودگی کو کم کرکے ہوا کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی طرف سے اقتصادی سروے 24-2023 کے مطابق ملک میں فضائی آلودگی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستان کے بعض شہری علاقے خطرناک آلودگی کی سطح تک پہنچ چکے ہیں۔ 2019 میں لاہور میں ایمبیئنٹ پارٹکیولیٹ میٹر کے اعداد و شمار کے مطابق آلودگی عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مقرر کردہ ایئر کوالٹی گائیڈ لائن سے 24 گنا زیادہ تھا۔
اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ نے 2023 میں این سی اے پی تیار اور متعارف کرایا جس کا مقصد ملک بھر میں آلودگی کو کم کرکے ہوا کے معیار کو بڑھانا تھا۔ این سی اے پی پورے پاکستان میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایک خاکہ کے طور پر کام کرتا ہے جس کا مقصد بنیادی طور پر قومی سطح پر کارروائیوں پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ مزید برآں صوبے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں ہوا کے معیار کو بڑھانے کے لیے اقدامات پر عمل درآمد میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

بشکریہ: اے پی پی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں