0

چینی وزیر کی سرمایہ کاری کیلئے سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے پر زور

چینی وزیر کی سرمایہ کاری کیلئے سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے پر زور

پاک چین سیاسی جماعتوں کا اکٹھا ہونا خوش آئند، تعاون جاری رہے گا،چینی وزیر
پاکستان اور چین کے تعلقات اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں،اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ کی چینی وزیر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

اسلا م آباد: چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی امور کے وزیر یو جیان چاو نے کہا ہے کہ عالمی چیلنجز اور تبدیلیوں کے تناظر میں چین اور پاکستان کے درمیان شراکت داری اور دوستی کی تذویراتی اہمیت میں اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہارجمعہ کے روز اسلام آباد میں چین پاکستان سیاسی جماعتوں کے فورم اور سی پیک کی اہم سیاسی جماعتوں کے مشترکہ مشاورتی نظام کا تیسرا اجلاس ختم ہونے کے بعد نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحق ڈار کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

چینی وزیر نے کہا کہ چین دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان روایتی دوستی اور طویل المیعاد چین پاکستان تذویراتی شراکت داری کے لئے بھی پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان دونوں ملکوں کے عوام میں مشترکہ مفاد کیلئے سی پیک پر کام جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

چینی وزیر لیوجان چا ونے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی سیاسی جماعتوں کا اکٹھا ہونا خوش آئند ہے، چین اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے، ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان جیسا دوست ہمارے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے، پاک چین دوستی کی بنیاد عوامی حمایت کی مرہون منت ہے، میڈیا ، طلبا اور نوجوانوں کے وفود کے تبادلے کے لیے تیار ہیں۔

وزیرخارجہ محمد اسحق ڈار نے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین نے سی پیک منصوبوں کیلئے اپنے عزم کا اعادہ اور اسکے دوسرے مرحلے میں مزید بہتر سی پیک کیلئے ملکر کام کرنے کا پختہ عزم ظاہر کیا۔انہوںنے کہاکہ ہم سب نے پاک چین تعلقات کے استحکام اور ہمارے منفرد اور تاریخی تعلقات کیلئے مستقبل کا لائحہ عمل بنانے میں پاکستان اور چین کی سیاسی جماعتوں کے اہم کردار کا اعادہ کیا،

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں، سی پیک نیدونوں ملکوں کے کثیرجہتی تعلقات کو نئی جہت دی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سی پیک ہماری حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کا اہم ستون ہے، سی پیک چین کے لیے خطے کے دوسرے ملکوں سے رابطے کا اہم ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین میں دونوں ملکوں نے صنعت، بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو اپ گریڈ کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سی پیک کے اگلے مرحلے میں صنعتی پارکس اور خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جائیں گے، تجارت اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے متعدد مواقعوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں عوام کی امنگوں اور خوابوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں