چوہدری انوارالحق 0

وفاقی حکومت میں آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ پر کٹ کم کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت میں آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ پر کٹ کم کرنے کا فیصلہ
آزادکشمیر کا بجٹ 26جون سے قبل پیش کردیاجائے گا

مظفرآباد: وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی وفاق کے ساتھ بہترین لیزان اور گڈگورننس کے اقدامات کے باعث وفاقی حکومت میں آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ پر کٹ کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم آزادکشمیر کے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف، وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگیزیب اور وفاقی وزیر برائے صوبائی رابطہ کاری رانا ثناء اللہ اور ڈپٹی وزیراعظم پاکستان و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ قریبی رابطوں کے بعد وفاق نے آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ پر50فیصد کٹ نہ لگانے کافیصلہ کیا ہے اور نہایت کم کٹ لگایا جائے گا۔

پاکستان کے مالی حالات بہتر ہونے پر وہ رقم بھی واپس کردی جائے گی جو بجٹ میں کٹوتی سے کی گئی تھی۔وزیراعظم انوارلحق کی کامیاب پالیسیوںکے باعث وفاق نے اب تک آزادکشمیر کو تقریبا60ارب روپے کی رقم فراہم کردی ہے جس میں23ارب روپے آٹے اور بجلی کی سبسڈی جبکہ پی ٹی اے اور کشمیر کونسل کے فنڈز سمیت دیگر فنڈشامل ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے اسلام آباد میں مسلسل اپنی ملاقاتوں کاسلسلہ جاری رکھا اور آزادکشمیر کا ترقیاتی بجٹ جو کہ 45ارب روپے دینے کا وعدہ کیاتھا پھر39 ارب اور پھر 33ارب اور آخر میں خزانہ ڈویژن نے آزادکشمیر کو اطلاع دی کہ محض 26ارب فراہم کیے جاسکتے ہیں اس سے زیادہ گنجائش نہیں جس پر وزیراعظم آزادکشمیر دوران سفر ہی اسلام آباد سے کوہالہ پہنچے اور کوہالہ سے ہی اپنی گاڑیوں کاقافلہ اسلام آباد کی جانب موڑ کر وفاقی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور انہیںٰ اس بات پر قائل کیا کہ آزادکشمیر میں تعمیروترقی کاسفر نہیں رکناچاہیے ۔جس پروزیراعظم شہباز شریف، وفاق وزیرخزانہ اورنگزیب اور راناثناء اللہ اور دیگروفاقی زعماء نے اتفاق کیا جس پروفاق نے فیصلہ کیا کہ آزادکشمیر کومعقول رقم فراہم کی جائے گی ۔جس کے بعد آزادکشمیر کا بجٹ 26جون سے قبل پیش کردیاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں