مقبوضہ جموں وکشمیر 0

بھارت نہتے کشمیریوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کیلئے اسرائیل، جرمنی سے جدید ترین ہتھیار خریدیگا،پولیس چیف آرآرسوائن

بھارت نہتے کشمیریوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کیلئے اسرائیل، جرمنی سے جدید ترین ہتھیار خریدیگا،پولیس چیف آرآرسوائن

سرینگر: بی جے پی کی بھارتی حکومت حق خود ارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہدمیں مصروف کشمیریوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کیلئے اسرائیل اور جرمنی سے جدید ترین ہتھیار حاصل کرے گا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے پولیس چیف آر آر سوائن نے کٹھوعہ کے علاقے ہیرا نگر میں ایک تقریب کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کشمیری آزادی پسند کارکنوں کا مزید مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل اور جرمنی سے جدید ہتھیار خریدے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور جرمنی سے اسلحے کی نئی خریداری سے عسکریت پسندوں سے بہتر انداز میں نمٹنے میں مدد ملے گی۔یاد رہے کہ بھارت پہلے ہی مقبوضہ جموں وکشمیر میں اسرائیلی طرز کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور وہ کشمیریوں کو انکے گھروں، زمییوں اور دیگر املاک سے محروم کرنے کیلئے وہی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے جو اسرائیل نے فلسطین میں اپنا رکھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں