وزیر اعظم محمد شہباز شریف 0

صدر،وزیراعظم سپیکر ، ڈپٹی سپیکر کا نوجوانوں کوسازگار ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اظہار

صدر،وزیراعظم سپیکر ، ڈپٹی سپیکر کا نوجوانوں کوسازگار ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اظہار
ملکی ترقی و تعمیر کیلئے نوجوانوں کو مواقع اور وسائل فراہم کرنا ہمارا فرض ہے، صدر مملکت
نوجوان اس دنیا کے مستقبل کے معمار اور تبدیلی کا اصل محرک ہیں، محمد شہباز شریف

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نوجوانوں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغامات میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں کیونکہ وہ کل کے خواب دیکھنے والے اور قائد ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ یہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ انہیں اپنی صلاحیتوں کو پورا کرنے اور ایک خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کی تعمیر کے لیے درکار مواقع اور وسائل فراہم کرے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں کیونکہ وہ مستقبل کے خواب دیکھنے والے لیڈر ہیں، ہمارا فرض ہے کہ ہم انہیں اپنی صلاحیتیں نکھارنے اور ایک خوشحال، پرامن اور ترقی پسند پاکستان کی تعمیر کیلئے مواقع اور وسائل فراہم کریں، وزیراعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے عزم کا ثبوت ہے آصف علی زرداری نے کہا کہ میں نوجوانوں کے عالمی دن پر پاکستان کے متحرک نوجوانوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔نوجوان ہمارے مستقبل کی ضمانت ہیں ۔ آج ہم نہ صرف نوجوان نسل کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہیں بلکہ ملکی ترقی میں ان کے کردار کو بھی سراہتے ہیں۔ صدر نے کہا کہ پاکستانی نوجوان ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں کیونکہ وہ مستقبل کے خواب دیکھنے والے لیڈر ہیں۔ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم انہیں اپنی صلاحیتیں نکھارنے اور ایک خوشحال، پرامن اور ترقی پسند پاکستان کی تعمیر کیلئے مواقع اور وسائل فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے عزم کا ثبوت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم جیسے اقدامات کے ذریعے ملک بھر میں6 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ امر یقینی بنا رہے ہیں کہ ہمارے طلبا ڈیجیٹل دنیا میں کامیابی کیلئے لیس ہوں۔انہوں نے کہا کہ یوتھ بزنس لون پروگرام کے تحت 186 ارب روپے تقسیم کرنے سے کاروباری افراد کی ایک نئی نسل پروان چڑھی ہے جو کہ نہ صرف نوکریاں پیدا کر رہی ہے بلکہ معاشی ترقی کو بھی آگے بڑھا رہی ہے۔ مزید برآں، یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 4 لاکھ 50 ہزار نوجوانوں کو معاشرے کا فعال رکن بنانے کیلئے تربیت فراہم کی گئی ہے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ نوجوانوں کو اسپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ اور گرین یوتھ موومنٹ کے ذریعے فعال کرنے سے نہ صرف جسمانی تندرستی کو فروغ مل رہا ہے بلکہ ماحول کی جانب ذمہ داری کا احساس بھی بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور صدر، مجھے اپنے نوجوانوں کی کامیابیوں پر بہت فخر ہے۔ ان کی توانائی، تخلیقی صلاحیت اور استقلال ہماری قوم کی کامیابی کا محرک ہیں۔انہوںنے کہا کہ میں ہر پاکستانی نوجوان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنے لئے دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھائے، بڑے خواب دیکھے اور اپنے ملک کی بہتری کے لیے انتھک محنت کرے۔ آئیے ، مل کر اپنے نوجوانوں کی نشوونما اور مدد کریں کیونکہ پاکستان کا مستقبل ان کی کامیابی میں مضمر ہے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوان کل کے رہنما ہیں جو ہمارے ملک کا روشن مستقبل تشکیل دیں گے، با اختیار نوجوان انفرادی ترقی کے ساتھ ساتھ ملک کی وسیع تر سماجی اور اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے اور پاکستان اپنے روشن مستقبل کی طرف گامزن ہو گا، تعلیم، کاروبار اور سماجی سرگرمیوں کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے، نوجوان اپنے اندر مثبت تبدیلی کے محرک بن سکتے ہیں۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کا عالمی دن منانے کا مقصد اس امر کا اعتراف کرنا ہے کہ نوجوان اس دنیا کے مستقبل کے معمار اور تبدیلی کا اصل محرک ہیں، اس سال نوجوانوں کے عالمی دن کا تھیم، کلِکس سے ترقی تک : یوتھ ڈیجیٹل پاتھ ویز فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ،یہ واضح کرتا ہے کہ آج کے دور، جہاں ٹیکنالوجی اور مواقع کا سنگم ہو رہا ہے، میں نوجوانوں کی کس قدر اہمیت ہے۔ ٹیکنالوجی اور مواقع کا یہ ملاپ نوجوانوں کو اپنی خواہشات کو ٹھوس نتائج میں بدلنے کی طاقت فراہم کرتا ہے تاکہ وہ ایک پائیدار اور مساوی مستقبل کی راہ ہموار کر سکیں ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ30 سال سے کم عمر کی 60 فیصد آبادی کے ساتھ، پاکستان ایک بڑی نوجوان آبادی کا حامل ملک ہے جو تیزی سے عالمی ڈیجیٹل منظر نامے سے جڑ رہا ہے ۔ تعلیم، کاروبار اور سماجی سرگرمیوں کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے، نوجوان اپنے اندر مثبت تبدیلی کے محرک بن سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج کے دن ہم پاکستان کی نوجوان آبادی کی استعداد سے پوری طرح استفادہ حاصل کرنے اور ان کے لئے یکساں مواقع سے بھرپور سازگار ماحول پیدا کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 2013 میں ہم نے یوتھ لون اینڈ ایگریکلچرل سکیم متعارف کرائی جس کے اب خاطر خواہ نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ آج تک، ہم نے 280,000 سے زیادہ نوجوانوں میں کاروبار کے لئے تقریبا 186 ارب روپے تقسیم کئے ہیں، جس سے ملک بھر میں روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوئے ہیں، یوتھ بزنس لون اسکیم کو ہماری حکومت کے دوران ری اسٹرکچر کیا گیا تھا اور ہم نے مائیکرو فنانس اداروں کو بھی بلا سود قرضے فراہم کرنے کے لیے شامل کیا ۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہم اس اقدام کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، مالی سال 2024-25 کے دوران 100 ارب روپے اضافی مختص کرنے کے منصوبے کے ساتھ، ملک بھر میں تقریبا 300,000 نوجوان کاروباری افراد کو بااختیار بنایا جائے گا۔ ہمارا یوتھ پروگرام ایک جامع نقطہ نظر کا حامل منصوبہ ہے جو نوجوانوں کو ہنر مندی کے فروغ کے پروگرام کے ذریعے ضروری مہارتوں سے آراستہ کرتا ہے، یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی فراہم کرتا ہے اور ہماری یوتھ لون سکیموں کے ذریعے مالی مدد فراہم کرتا ہے ۔یہ ہمہ جہت سپورٹ فریم ورک اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہمارے نوجوانوں کے پاس کامیابی اور ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے ضروری وسائل ہوں۔وزیر اعظم نے کہا کہ آج کے نوجوان کل کے رہنما ہیں۔نوجوان ہی ہمارے ملک کا روشن مستقبل کی تشکیل دیں گے۔ با اختیار نوجوان آبادی نہ صرف انفرادی ترقی کو فروغ دے گی بلکہ ملک کی وسیع تر سماجی اور اقتصادی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کرے گی اور پاکستان اپنے روشن مستقبل کی طرف گامزن ہو گا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کہا ہے کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی تخلیقی صلاحیتیں ، عزم اور ہمت کو بروئے کار لا کر ملک کو تعمیر و ترقی کی راہ گامزن کیا جا کیا جا سکتا ہے۔ ۔ اسپیکر نے کہا کہ پاکستان کی نصف سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ،اللہ تعالی نے پاکستان کی نوجوان نسل کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے ،پاکستانی نوجوانوں نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل ملک کو تیز تر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے نوجوانوں کے کے عالمی دن 2024 کے تھیم “ڈیجیٹل ذرائع برائے پائیدار مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عصر حاضر میں زندگی کے ہر شعبے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال ایک اہم ضرورت بن چکا اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبے میں مہارت حاصل کیے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹالائزیشن کی طرف بڑھ رہی ہے، انہوں نے پاکستانی نوجوانوں کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق خود کو جدید علوم سے آراستہ کرنے اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبے میں استعمال ہونے والی مہارت کو حاصل کیا ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی سے اور انہیں جدید علوم سے خود کو آراستہ کرنے کے مواقع فراہم کر کے ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔سپیکر نے پائیدار ترقی کے حصول کے لیے ملک بھر کے نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مہارت حاصل کرنے بلا امتیاز مواقعوں کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے موجودہ حکومت کی جانب سے ملک میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی تعلیم کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔سپیکر نے کہا کہ موجودہ پارلیمان نوجوان نسل کی فلاح و بہبود اور بااختیار بنانے کے لیے پر عزم ہے۔اسپیکر نے کہا کہ نوجوانوں کو ملک کے پارلیمانی نظام سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے قومی اسمبلی میں انٹرن شپ پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے قومی اسمبلی آف پاکستان میں نوجوان پارلیمنٹرین پر مشتمل ینگ پارلیمنٹرین فورم تشکیل دیا گیا ہے ۔سپیکر نیپیرس اولمپکس میں جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے اور جیولین تھرو کی تاریخ میں نیا کارڈ بنانے والے جیولین تھرو کے نوجوان کھلاڑی ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نوجوانوں کیلئے رول ماڈل ہیں جہنوں نے نامساعد حالات کے باوجود اپنے مصمم ارادہ، مستقل مزاجی اور جدو جہد مسلسل کے ذریعے دنیا بھر میں اپنا نام کمایا اور ملک اور قوم کا نام بلند کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو اللہ تعالی نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان بچوں اور بچیوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیاکہ مستقبل میں بہت سے ارشد ندیم پیدا ہونگے اور اس طرح ملک کا نام روشن کریں گے۔اس موقع پر، ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، جو ملک کی تعمیر وترقء میں مثبت تبدیلی لانے تخلیقی صلاحیتوں اور عزم سے مالامال ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ نوجوان ہمیشہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سب سے آگے رہے ہیں اور ٹیکنالوجی، تعلیم اور سماجی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو عصر حاضر کے چیلنجز کا سامنا کرنے اور ملک کے مستقبل کو کیلئے تابناک بنانے کے لیے خود کو جدید علوم سے آراستہ کرنا اور ٹیکنالوجی کے استعمال میں مہارت حاصل کرنا ضروری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں