پاکستان- بنگلہ دیش- ٹیسٹ میچ 0

پنڈی ٹیسٹ دوسرا روز،پاکستان کی پہلی اننگز 448رنز ڈیکلیئر، بنگلہ دیش نے 27رنز بنا لئے

پنڈی ٹیسٹ دوسرا روز،پاکستان کی پہلی اننگز 448رنز ڈیکلیئر، بنگلہ دیش نے 27رنز بنا لئے

راولپنڈی: پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز 6وکٹوں کے نقصان پر 448رنز بنانے کے بعد ڈیکلیئر کردی جبکہ دن کے اختتام تک بنگلہ دیش نے بغیر کسی نقصان کے 27رنز بنالیے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے دوسرے روز جب اپنی اننگز 6وکٹ کے نقصان پر 448رنز پر ڈیکلیئر کی تو محمد رضوان 171رنز پر ناٹ آؤٹ تھے، نائب کپتان سعود شکیل نے بھی 141رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے اننگز ڈیکلیئر کرنے کے بعد دوسرے روز بنگلہ دیش نے 12اوورز کھیلے جس میں وہ بغیر کسی نقصان کے 27رنز بنانے میں کامیاب رہے،بنگلہ دیشی اوپنر شادمان اسلام 12اور ذاکر حسن 11رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل، پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز قومی ٹیم نے 4وکٹوں پر 158رنز پر بیٹنگ کا آغاز کیا، پہلے سیشن میں محمد رضوان نے پراعتماد بلے بازی کرتے ہوئے اپنی نصف سینچری بنائی۔دوسرے روز کھانے کے وقفے کے فوراً بعد محمد رضوان اور سعود شکیل نے اپنی سینچریاں مکمل کیں، سعود شکیل 261گیندوں پر 141رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

محمد رضوان نے آغا سلمان کے ساتھ ملکر اسکور کو آگے بڑھایا اور اپنے 150رنز مکمل کیے، آغا سلمان 19رنز بنانے کے بعد شکیب الحسن کا شکار بنے۔جس کے بعد شاہین آفریدی نے 24گیندوں پر 29رنز کی جارحانہ بلے بازی کی تاہم کپتان شان مسعود نے اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اشارہ کردیا،

محمد رضوان 171رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود اور شریف الاسلام نے 2،2 جبکہ شکیب الحسن اور مہدی حسن رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں