رحیم یار خان - کچے 0

کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کا پولیس قافلے پر حملہ، 11 ہلکار شہید

کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کا پولیس قافلے پر حملہ، 11 ہلکار شہید

رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس قافلے پر ڈاکوؤں کے حملے کے نتیجے میں 11 پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 7 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں دو گاڑیوں پر ڈاکوؤں نے حملہ کیا۔
پولیس کے مطابق دونوں پولیس موبائل میں 20 سے زائد اہلکار موجود تھے۔
حکام نے بتایا کہ دونوں پولیس موبائل بارش کے پانی میں پھنس گئی تھیں۔ ڈاکوؤں نے گاڑیوں پر راکٹ سے حملہ کیا۔

ڈاکوؤں نے چھٹی سے وآپس آنے والی پولیس پارٹی کی گاڑی خراب ہونے پر گھیراؤ کرکے حملہ کردیا، حملے میں زخمیوں اور لاشوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جارہاہے، حملے میں مزید اہلکاروں کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
راکٹ لانچر کے حملے میں پولیس موبائلیں تباہ ہوگئیں، واقعے کے بعد ضلع بھر کی پولیس کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ پر طلب کرلیا گیا ہے جبکہ نفری کی قیادت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کررہے ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس گاڑیوں پر ڈاکوؤں کے حملے کی مزمت کی ہے اور انہوں نے پولیس اہکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں