حویلی کہوٹہ -بس حادثہ 0

راولپنڈی: سون گراری کے مقام پر بس کھائی میں گرنے سے 29 افراد جاں بحق

راولپنڈی: سون گراری کے مقام پر بس کھائی میں گرنے سے 29 افراد جاں بحق

راولپنڈی: راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں مسافر بس گہری کھائی میں گر جانے سے 29 مسافر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک مسافر زخمی ہوا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق مسافر بس کو حادثہ پانہ پل کے قریب پیش آیا، حادثے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او محمد ذکاء کا کہنا تھا کہ بس حادثہ آزاد پتن روڈ اولہاڑ پل کے قریب پیش آیا ہے، حادثہ جہاں پر پیش آیا ہے یہ کہوٹہ کی حدود ہے۔

پولیس کے مطابق کہوٹہ میں حادثے کی جگہ پولیس، ریسکیو اور انتظامیہ موجود ہیں، بس حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں نکال لی گئی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی میتیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، حادثے میں جاں بحق ہونے والے چند افراد کی شناخت ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں