پاکستان- بنگلہ دیش- ٹیسٹ میچ 0

راولپنڈی ٹیسٹ : بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کو 10 وکٹوں سے بدترین شکست

میچ کے آخری روز پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں محض 146 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی اور مہمان ٹیم کو جیت کیلئے صرف 30 رنز کا ہدف دیا

راولپنڈی: بنگلہ دیش نے راولپنڈی ٹیسٹ میچ پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی ۔راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے آخری روز پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں محض 146 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی اور مہمان ٹیم کو جیت کیلئے صرف 30 رنز کا ہدف دیا ،

مہمان ٹیم نے باآسانی بغیر کسی نقصان کے ہدف حاصل کرلیا،بنگلہ دیش کی جانب سے ذاکر حسن نے 15 جبکہ شادمان اسلام نے 9 رنز سکور کئے ۔ پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا تو کپتان شان مسعود محض 5 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ بابراعظم 22، عبداللہ شفیق 37، شاہین شاہ آفریدی 2، نسیم شاہ 3، سعود شکیل، سلمان علی آغا اور محمدعلی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔محمد رضوان نے 51 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، انکی اننگز میں 6 چوکے شامل تھے۔

پاکستان کو بنگلادیش کی کیخلاف محض 29 رنز کی برتری حاصل تھی۔ بنگلادیش کی جانب سے دوسری اننگز میں مہدی حسن میراز 4، شکیب الحسن 3 جبکہ شورف الاسلام، ناہید حسن اور حسن محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بنگال ٹائیگرز کو پنڈی ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے محض 30 رنز کا ہدف ملا جو اوپنر ذاکر حسن، شادمان اسلام نے بغیر وکٹ گنوا حاصل کرلیا۔چوتھے روز کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان کو بنگلادیش کی پہلی اننگ کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 94 رنز درکار ہیں جبکہ عبداللہ شفیق 12 رنز جبکہ کپتان شان مسعود 09 رنز کیساتھ کریز پر موجود تھے۔

دوسری اننگز کے آغاز پر اوپنر صائم ایوپ صرف ایک رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے، واحد وکٹ بنگلہ دیشی بائولر شرف السلام نے حاصل کی تھی۔اس سے پہلے چائے کے وقفے کے بعد بنگلادیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 565 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ مہمان ٹیم نے پہلی اننگ میں پاکستان پر 117 رنز کی برتری حاصل کر لی۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے تین، شاہین شاہ افریدی، خرم شہزاد اور محمد علی نے دو، دو جبکہ صائم ایوب نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بنگلہ دیش کو ابتدا میں ذاکر حسن اور کپتان نجم الحسن شانتو کی وکٹوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ دونوں بالترتیب 12 اور 16 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تاہم بعدازاں شادمان اسلام اور مومن الحق نے شاندار پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کا اسکور کھانے کے وقفے تک 134 رنز تک پہنچایا۔کھانے کے وقفے کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا تو مومن الحق اپنی نصف سنچری مکمل کرتے ہی خرم شہزاد کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ 147 رنز پر تیسری وکٹ گرنے کے بعد اوپنر شادمان اسلام اور مشفق الرحیم کے درمیان 52 رنز کی شراکت قائم ہوئی لیکن چائے کے وقفے سے قبل شادمان اسلام 93 رنز پر محمد علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ چوتھی وکٹ گرنے کے بعد آل رانڈر شکیب الحسن نے 15 رنز بنا کر صائم ایوب کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوگئے۔ مشفق الرحیم اور لٹن داس وکٹ پر موجود ہیں،

89 ویں اوور کے اختتام تک بنگلادیشی ٹیم کا سکور 306 رنز ہوگیا۔پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے دو جبکہ نسیم شاہ، محمد علی اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دوسرے روز کھیل کے اختتام تک بنگلہ دیش نے 12 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 27 رنز بنائے تھے، شادمان اسلام 12 اور ذاکر حسن 11 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنی پہلی اننگز 448 رنز 6 وکٹوں پر بیٹنگ ڈیکلیئر کی تھی، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے 171 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز 158 رنز 4 وکٹوں کے نقصان سے کیا، سعود شکیل اور محمد رضوان نے ہوم گرانڈ پر پاکستان کیلئے دوسری سب سے بڑی پارنٹرشپ قائم کی۔ سعود شکیل 141 رنز بنا کر مہدی حسن میراز کے ہاتھوں وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ سلمان علی آغا 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد رضوان 171 اور شاہین شاہ آفریدی 29 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شورف الاسلام اور حسن محمود نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہدی حسن مرزا اور شکیب الحسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پہلی اننگز میں پاکستان کو ابتدا میں شدید مشکلات پیش آئیں جب محض 16 مجموعی سکور پر 3 وکٹیں گنوادی تھیں، اوپنر صائم ایوب اور سعود شکیل نے نصف سنچریاں سکور کی تھیں۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی اوپنرز بنگلہ دیشی بالرز کو کھیلنے میں ناکام رہے، اوپنر عبداللہ شفیق 2، کپتان شان مسعود 6 اور بابراعظم صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔

3 وکٹیں جلد گنوانے کے بعد اوپنر صائم ایوب اور نائب کپتان سعود شکیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چائے کے وقفے تک ٹیم کا اسکور 81 رنز تک پہنچا دیا تھا۔تجربہ کار بلے باز بابراعظم ہوم گرائونڈ میں پہلی مرتبہ صفر پر آٹ ہوئے۔ 114 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب 56 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 41 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں