افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پالیسی 0

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پالیسی پاکستان کی معاشی تباہی کا سبب بنی، کسمز حکام

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پالیسی پاکستان کی معاشی تباہی کا سبب بنی، کسمز حکام

کسٹمز حکام کا کہنا تھا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پالیسی پاکستان کی معاشی تباہی اور بربادی کا سبب بنی، اے ٹی ٹی کا سامان افغانستان سے اسمگل ہو کر پاکستان بھر میں فورخت ہوتا رہا۔
کسٹمز حکام کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے راستے افغان ٹرانزٹ ٹیڈ کئی گنا زیادہ ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے،
کسٹمز رپورٹ کے مطابق افغانستان میں بلیک ٹی کی کھپت ہی نہیں، اس کے باوجود گزشتہ مالی سال 89 ملین ڈالر کی چائے امپورٹ ہوئی، رواں مالی سال پاکستان 83 ملین ڈالرز کا فیبرک اور 12 ملین ڈالر کے ٹائر امپورٹ کرسکا، جبکہ صرف افغانستان کے لیے چند ماہ میں 440 ملین ڈالر کا فیبرک اور 92 ملین ڈالر کے ٹائر امپورٹ کیے گئے۔
کسٹمز رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ در حقیقت افغان امپورٹس اسمگل ہو کر پاکستان میں ہی فروخت ہوتی رہی، کینٹینرز پاکستان میں ہی کھلتے رہے ، اے ٹی ٹی کی وجہ سے پاکستان غیر معمولی مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں