امریکا ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت اور تائیوان کو اسلحے کی فراہمی بند کرے، چین
چین نے کہا ہے کہ امریکا اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور تائیوان کو اسلحے کی فراہمی بند کرے۔ روسی خبر رساں ادارے نے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان مائو ننگ کی میڈیا بریفنگ کے حوالے سے بتایا کہ چین اور امریکا کے تعلقات میں تائیوان کا مسئلہ ہمیشہ سب سے اہم اور حساس رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کو تائیوان کو اسلحے کی فراہمی و چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند اور چین کے دوبارہ پرامن اتحاد کی حمایت کرنا ہوگی۔
بشکریہ: اے پی پی