crime 0

راولپنڈی پولیس کی شہر بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی ،قتل،چوری،منشیات فروشی ،شراب سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث 19ملزمان گرفتارکر لئے

راولپنڈی پولیس کی شہر بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی ،قتل،چوری،منشیات فروشی ،شراب سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث 19ملزمان گرفتارکر لئے

سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قتل،چوری،منشیات فروشی ،شراب سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث 19ملزمان گرفتارکر لئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم گل خان سے 5 کلو 500 گرام چرس اور 50 گرام ہیروئن،صدر واہ پولیس نے ملزمہ سعیدہ بی بی سے 1 کلو 460 گرام چرس،واہ کینٹ پولیس نے ملزم محمد الطاف سے 1 کلو 500 گرام چرس،ٹیکسلا پولیس نے ملزم ولی اللہ سے 1 کلو 200 گرام چرس،بنی پولیس نے ملزم وحید سے 580 گرام چرس،ملزم شمس سے 540 گرام چرس،ملزم عمیر سے 520 گرام چرس،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم صداقت سے 560 گرام چرس،ملزم نعیم سے 560 گرام چرس برآمد کر لی۔
ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم عامر کو گرفتارکرلیا، ملزم سے چوری شدہ 08موٹرسائیکل برآمد ہوئے۔ جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم لیاقت علی کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم لیاقت علی نے ساتھیوں کے ہمراہ لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے جہانزیب کو قتل کردیا تھا،
واقعہ کا مقدمہ رواں سال مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ جاتلی میں درج کیاگیا تھا، واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم نصیر اورعادل قبل ازیں گرفتار کرکے چالان کیے جاچکے ہیں۔ رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ارشد علی کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم سال 2021سے رتہ امرال پولیس کو مطلوب تھا۔
وارث خان پولیس نے ملزم ذوالفقار سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،نصیر آبادپولیس نے ملزم جنید سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ملزم نعمان سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ملزم احسن سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ٹیکسلا پولیس نے ملزم آکاش سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،صدر بیرونی پولیس نے ملزم عطااللہ سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،صدرواہ پولیس نے ملزم ارشد سے05 لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

بشکریہ: اے پی پی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں