منیلا- زلزلہ 0

فلپائن میں 7.2 درجے شدت کا زلزلہ، آفٹر شاکس کااندیشہ

فلپائن میں 7.2 درجے شدت کا زلزلہ، آفٹر شاکس کااندیشہ

فلپائن کے جنوبی صوبہ ڈاوائو میں 7.2 درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی نے علاقے میں آفٹرشاکس کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے جمعہ کی شام کو مقامی وقت کے مطابق4 بج کر 14 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز سارنگانی شہر سے تقریباً 30 کلومیٹر جنوب مغرب میں سطح زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکے جنرل سانتوس سٹی اور قریبی صوبوں سمیت منڈاناؤ جزیرے کے قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔زلزلے سے سونامی کا کا کوئی خطرہ نہیں ۔ فوری طور پر زلزلے سے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

بشکریہ: اے پی پی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں