0

لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم میں ایک کروڑتیس لاکھ روپے کی وصولی کی گئی، ترجمان

لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم میں ایک کروڑتیس لاکھ روپے کی وصولی کی گئی، ترجمان

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر لیسکو نادہندگان کے خلاف جاری مہم میں ایک کروڑ تیس لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کی گئی،گزشتہ 65 روز سے جاری مہم کے دوران40056 ڈیفالٹرز سے1ارب25کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔
لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 5137نا دہندگان سے158.95ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 5092 نا دہندگان سے295.73ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 4957نا دہندگان سے180.25ملین اور ساتھ سرکل میں 1987نا دہندگان سے66.70 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 3765نا دہندگان سے85.13ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 4673نا دہندگان سے181.81ملین کی ریکوری کی گئی،
اوکاڑہ سرکل میں 5852نا دہندگان سے79.06 ملین جبکہ قصور سرکل میں 8593 نا دہندگان سے208.09 ملین کی ریکوری کی گئی۔ مہم کے65ویں روز533نا دہندگان سے ایک کروڑتیس لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے نادرن سرکل میں 53نادہندگان سے1.68ملین اور ایسٹرن سرکل میں 102نا دہندگان سے3.44ملین کی ریکوری کی۔
دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹاؤن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 50نا دہندگان سے1.62 ملین کی ریکوری کی۔ اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 53نا دہندگان سے0.99ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 70نا دہندگان سے1.66ملین کی ریکوری کی۔
نیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہدبیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 61نادہندگان سے0.69ملین جبکہ قصور سرکل میں 122نا دہندگان سے2.57 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

بشکریہ: اے پی پی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں