ایف بی آر 0

77 دنوں میں 14 ارب 98 کروڑ مالیت کا اسمگل شدہ مال ضبط کیا گیا’ ایف بی آر

لاہور (رہبر رپورٹ) پنجاب میں 5 ارب 88 کروڑ ،سندھ میں 5 ارب، بلوچستان 2.8ارب، خیبرپختونخوا ہ میں 1 ارب 23 کروڑ کا سامان ضبط کیا گیا.فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ پاکستان کسٹمز نے77 دنوں میں اربوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیا۔ایف بی آر اعلامیے کے مطابق پاکستان کسٹمز کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن نے یکم ستمبر سے 16 نومبر تک متعدد کارروائیاں کیں۔اعلامیے کے مطابق اس مدت میں 14 ارب 98 کروڑ روپے مالیت کا مال ضبط کیا گیا، صرف پنجاب میں 5 ارب 88 کروڑ کا سامان ضبط کیا گیا۔ایف بی آر اعلامیے کے مطابق سندھ میں 5 ارب، بلوچستان میں 2.8ارب، خیبرپختونخوا ہ میں 1 ارب 23 کروڑ روپے مالیت کا سامان ضبط کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق نگراں حکومت پاکستان کسٹمز کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کو مزید مستحکم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ایف بی آر اعلامیے کے مطابق ضبط شدہ اسمگل اشیا میں سگریٹ، گاڑیاں، آٹو پارٹس، پان کے پتے، کپڑا اور ڈیزل شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں