رانا ثنااللہ 0

سادہ اکثریت سے ن لیگ حکومت بنائے گی: رانا ثنااللہ

سادہ اکثریت سے ن لیگ حکومت بنائے گی: رانا ثنااللہ

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ سادہ اکثریت سے ن لیگ حکومت بنائے گی۔
لاہور میں مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہر حلقے میں ایک سے زائد چوائسز میسر ہیں، بڑی تعداد میں ہمارے کارکنان اور لیڈرز نے الیکشن لڑنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمپین کےحوالےسےنوازشریف ہرضلع میں جلسہ کریں گے، ملک کوبحرانوں سےنکال کرترقی کی راہ پرگامزن کریں گے، عوام نےاپنےمینڈیٹ سےہمیں سکت دینی ہے، امید ہےعوام ہمیں مینڈیٹ دے گی، عوام جسےمنتخب کریں گےوہی حکومت بنائیں گے۔

رانا ثنا اللہ کاکہنا تھا کہ بلاول بھٹو صرف بمباری کررہےہیں حل پیش نہیں کررہے ، تنقید کا ہم برا نہیں مناتے، جنہوں نےہمارے خلاف الیکشن لڑنا ہےانہیں تنقید کا پورا حق ہے، گزشتہ پونےچارسال اپوزیشن کوکہا گیا چھوڑوں گا نہیں، اس ماحول میں ہمیں داخل نہیں ہونا چاہیے، پارٹی سروے کےمطابق ہماری الیکشن میں پوزیشن بہترہے، الیکٹ ایبل ہونا کوئی گالی نہیں ہے، الیکٹ ایبل پرحلقےکی عوام اعتماد کرتی ہے، جوکچھ ہمارےساتھ2018میں ہوا غلط تھا نہیں ہونا چاہیےتھا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ایک تجربے کار اور مخلص قیادت ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے لیڈ کرے، نواز شریف نے پہلے بھی ملک کو 2 مرتبہ ایسے بحرانوں سے نکالا ہے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازش نہ کی جاتی تو ملک آج ترقی کی منزلیں طے کر رہا ہوتا، ہم نےسازشوں، حالات، مشکلات اور جھوٹے مقدمات کا جرأت و حوصلے کے ساتھ سامنا کیا۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہم نے ملک کو بحران سے نکالنے کا عزم اور قون سے وعدہ کیا ہے تنقید کا ہم برا نہیں مناتے لیکن تنقید ایک دائرے اور حد ہونی چاہئے، تنقید سیاسی انداز میں ہونی چاہئے اور ایسی تنقید کو برداشت کیا جا سکتا ہے،
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی سےمتعلق مسائل سےآگاہ ہوں، بلوچستان کوہم نےساتھ لیکرچلنا ہے اورحالات کےتناظرمیں بلوچستان میں ریاست کےخلاف ہتھیاراٹھانےوالوں کومعاف کیا گیا، سازش کرنیوالے ایسا پراجیکٹ لائے جو موجودہ حالات کی وجہ بنے ، ایسی حکومت ہو جس کےپاس اکثریت اورپانچ سال کا مینڈیٹ ہو ، پانچ سال کا مینڈیٹ رکھنےوالےہی مسائل حل کرسکتےہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے خلاف جھوٹے کیسز پر انہیں سرخرو ہونا چاہئے، اگر کوئی کیسز میں رکاوٹ بنتی ہے تو اسے دور کریں ، نواز شریف نے جو وعدے کئے انہیں پورا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں