شان مسعود 0

ٹیسٹ کپتان شان مسعود دورہ آسٹریلیا سے قبل ہی انجری کا شکار

ٹیسٹ کپتان شان مسعود دورہ آسٹریلیا سے قبل ہی انجری کا شکار

ٹیسٹ کپتان شان مسعود دورہ آسٹریلیا سے قبل ہی انجری کا شکار ہو گئے ہیں پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان کپ کا سیمی فائنل کراچی وائٹس اور ملتان کے درمیان کھیلا جارہا تھا جس کے دوران سابق کپتان سرفراز احمد اور شان مسعود دوڑتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے۔

اس تصادم کے نتیجے میں میں شان مسعود انجری کا شکار ہو گئے۔ دونوں کے ٹکرانے سے سابق کپتان سرفراز احمد تو بچ گئے مگرقومی ٹیم کے کپتان شان مسعود انجری کا شکار ہو گئے،شان مسعود کچھ دیر گراؤنڈ میں لیٹے رہے اور پھر اپنا ٹخنہ پکڑ کرشدید دردکا اظہار کرتے رہے،بعدازاں وہ میدان سے باہر چلے گئے جسکے بعد ان کو انجری کی وجہ سے میچ سے باہر ہونا پڑا۔

واضح رہے کہ یہ واقع اس وقت پیش آیا جب کراچی ،ملتان کے خلاف 281 رنز کے ہدف کا دفاع کر رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں