سینیٹ 0

سینیٹ اجلاس: معیاری تعلیم تک ہر بچے کی رسائی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

سینیٹ اجلاس: معیاری تعلیم تک ہر بچے کی رسائی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

سینیٹ نے معیاری تعلیم تک ہر بچے کی رسائی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔سینیٹ اجلاس میں قرارداد سینیٹر ثنا جمالی نے پیش کی، قرارداد کے متن میں کہا گیا صنف، محل وقوع یا سماجی و اقتصادی حیثیت سے بالاتر ہوکر معیاری تعلیم تک رسائی ہر بچے کا بنیادی حق ہے، قرارداد میں حکومت پاکستان سے تعلیم کے لئے مثر اقدامات اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔قرارداد میں غیر رسمی تعلیمی نظام کو تقویت دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا، قرارداد کے متن میں فنی اور جدید تعلیم و تربیت کے فروغ کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں