نیب بلوچستان 0

کرپشن معاشرے کیلئے ناسور ہے، ڈی جی نیب بلوچستان

کرپشن معاشرے کیلئے ناسور ہے، ڈی جی نیب بلوچستان

قومی احتساب بیورو بلوچستان کی جانب سے میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی کے آڈیٹوریم ہال میں طلبا کا بدعنوانی کے خلاف کردار کے عنوان پر سیمینار کا احتمام کیا گیا جس سے بطور مہمان خصوصی ڈاریکٹر جنرل نیب بلوچستان ظفر اقبال نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ نوجوان نسل کرپشن و بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے ملک کو کرپشن فری پاکستان بناکر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جاسکتا ہے چین ہمارے بعد آزاد ہوا مگر وہ آج ہم سے بہت آگے ہے ہمارے پیچھے رہنے کی بنیادی وجہ کرپشن و بدعنوانی ہے جسے ختم کیے بغیر آگے بڑھنا نہ ممکن ہے کرپشن کسی بھی معاشرے کیلے ناسور کی مانند ہے جو معاشروں کو تباہ و برباد کرتی ہے فرائض کی دیانتدارانہ ادایگی ہی معاشرے کی نشوونما، ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے،

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو معاشرے سے کرپشن کے خاتمے کیلے بھرپور آواز بلند کرنی چاہے قومی احتساب بیورو بلوچستان بدعنوانی کو ختم کرنے میں نوجوانوں کی اٹھای جانے والی آواز کو فوقیت دیکر فوری ایکشن لے گا انہوں نے نوجوان نسل پر ضرور دیتے ہوے کہا کہ ملک کے معمار لوگوں میں کرپشن کے تباہ کن اثرات سے متعلق آگاہی فراہم کرنے اور کرپشن فری پاکستان بنانے کیلئے نیب کے پیغام کو عام کریں کیونکہ معاشرے سے کرپشن کے خاتمے کے لیے قانون کی حکمرانی بہت ضروری ہے،

قومی احتساب بیورو بلوچستان کرپشن و بدعنوانی کے خاتمے کیلے ہمہ وقت کوشاں ہے مالیاتی ضوابط کی خلاف ورزی اور اختیارات کا ناجائز استعمال بدعنوانی کے زمرے میں آتا ہے لہذا ہمیں ان معاشرتی برائیوں کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا،

انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن و بدعنوانی کے خاتمے کیلے تعلیم کی روشنی سے جہالت کے نظام کو روشن و منور کیا جاسکتا ہے ایسے سیمینار طلبا کی تعلیمی آگاہی اور تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہونگے یونیورسٹیوں کے قیام سے علاقے میں تعلیمی شعوری انقلاب سے ترقی کا سفر شروع ہوگیا ہے ہم تعلیمی امور کی بہتری میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے،
ان کا کہنا تھاکہ امن ہم آہنگی کی پیداوار ہے اور انسانوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے ایمانداری نہایت ضروری ہے سماجی و اقتصادی نا انصافیاں، میرٹ کی پامالیاں سوسائٹی کو تصادم کی طرف لے جاتی ہیں کرپشن سے نہ تو دیرپا ترقی ملتی ہے اور نہ ہی ایک اچھی سول سوسائٹی وجود میں آتی ہے اگر ہم پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرلیں تو قدرتی طور پر ملک سے ٹکرا اور تصادم کے رجحانات میں کمی واقع ہوگی،

وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی جہاں وش کریم نے کہا کہ کرپشن و بدعنوانی کے خاتمے کیلے نیب بلوچستان کے ساتھ ملکر کام کریں گے فیکلٹی ممبران اپنا کام ایمانداری سے سرانجام دیکر ادارے کو ترقی کی جانب گامزن کریں طلبا اپنی کلاسز میں حاضر ہوکر تعلیمی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھیں اگر آپ نے تعلیم پر توجہ نہ دی اور اپنے والدین کے پیسے اور وقت کو ضاع کردیا تو آپ بھی کرپشن کے مرتکب ہونگے لہذا کرپشن کے مکمل خاتمے کیلے آپ نے اپنے والدین کے پیسوں کو کرپشن کی نظر ہونے سے بچانا ہے اور اپنی فیملی لاف کو بھی سیو کرنا ہے،

ڈپٹی کمشنر سبی خداے رحیم نے کہا کہ رول آف اسٹوڈنٹس سے مجھے اپنا طالب عملی یاد آگیا ہے جب طلبا کے عزام و ارادے بلندیوں کو چھورہے ہوتے ہیں آج ان عزیم حالات سے آپ گزر رہے ہیں ہمیں کرپشن سمیت تمام سماجی برایوں کو ختم کرنے میں کردار ادا کرنا ہے کیونکہ طلبا نے تاریخ بدلنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے عوام و خواص میں آپ نے شعور و آگاہی فراہم کرکے انھیں کرپشن اور بدعنوانی سے بچانا ہے اور انکے حقوق کا تحفظ کرنا ہے،

ایس ایس پی سبی عنایت اللہ بنگلزی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آج دنیا میں کوی بھی ملک کرپشن فری نہیں بلکہ ٹاپ لسٹ میں کرپشن کمی والے ملک نمایاں ہیں ٹوکیو ملک کی آبادی تین کڑور ہے اور پچھلے تین سالوں میں کوی کرپشن کا کیس نہیں ہوا کیونکہ انکی تعلیم میں تربیت بھی شامل ہے ہمارے ملک میں تعلیم تو فراہم کی جاتی ہے مگر تربیت کا فقدان ہے اور یہی کرپشن کی بنیادی وجہ ہے ٹوکیو ملک میں بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور جن قوموں میں ڈسپلن نہیں وہ کبھی ترقی کی منازل طے نہیں کرتیں ہمیں اپنے بچوں کو نرسری سے پانچویں کلاس تک تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دینی چاہے اور ان میں خود اعتمادی پیدا کرکے مایوسی سے بچانا چاہے تب ہی ہمارے بچے آنے والے وقت میں اپنا بہتر رول پلے کرسکیں گے،

سیمینار میں سابق وزیراعلی بلوچستان نواب غوث بخش باروزی، ڈاریکٹر نیب ڈاکٹر محمد راشد، پرو واس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید مشتاق احمد شاہ، نیب بلوچستان کے افسران، یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران، اسٹاف عملہ، اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

قبل ازیں ڈی جی نیب یونیورسٹی پہنچے تو انکا یونیورسٹی مینجمنٹ نے پرتپاک استقبال کیا سیمینار کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا جس کے احترام میں تمام شرکا کھڑے رہے کنٹرولر امتحانات میر چاکر خان رند یونیورسٹی عبدالنعیم نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا،

اس موقع پر یونیورسٹی ہذا میں زیرتعلیم طلبا قاضی احسان اللہ اور یاسمین نے کرپشن و بدعنوانی کے عنوان پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوے کہا کہ ہمیں قرآن وسنت کی تعلیمات کو مد نظر رکھتے ہوئے رشوت جیسی لعنت سے خود کو دور رکھنا چاہیئے تاکہ لقمہ حرام سے خود اور اپنے اہل و عیال کو بچایا جاسکے بدعنوانی ہمارے ملک کا سب سے سنگین مسئلہ ہے جسے جڑ سے ختم کیے بغیر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی ممکن نہیں سیمینار کے اختتام پر واس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی جہاں وش کریم نے ڈی جی نیب بلوچستان کو شیلڈ دی جبکہ آگاہی واک کا بھی احتمام کیا گیا جسکا مقصد لوگوں میں کرپشن سے متعلق شعور فراہم کرنا تھا آخر میں یونیورسٹی مینجمنٹ نے مہمانان گرامی کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں