0

ایڈیٹوریل 23 نومبر 2023 عوام کی فلاح وبہبود،صحت کے شعبہ میں مثبت تبدیلیا ں اورترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل ،نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے قابل تقلید اقدامات ہیں۔

اگلے روز نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں جاری 3ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ترقیاتی منصوبوں کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ والٹن روڈ کی اپ گریڈیشن و ری ماڈلنگ میگا پراجیکٹ ہے وا لٹن روڈ پر 6مقامات پر کام شروع کیا جارہاہے جس پر 9ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ چیل چوک پر فلائی اوور بھی بنایاجائے گاجس سے ٹریفک کی روانی میں مزید آسانی ہوگی ۔ سنٹر پوائنٹ سے والٹن روڈ تک سڑک کے منصوبے کو 31دسمبر تک مکمل کرنے کی دیڈ لائن دی ہے۔ یہ منصوبہ مکمل ہونے سے مین بلیوارڈ گلبرگ سے والٹن تک کا سفرصرف 3منٹ کا رہ جائے گا۔ محسن نقوی نے والٹن روڈ اور اے ڈی اے نالے کی ری ماڈلنگ و اپ گریڈیشن ، کیولری انڈر پاس اور سینٹرپوائنٹ تا والٹن روڈ سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ پرا جیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور والٹن روڈ پر سیوریج کے پانی کی نکاسی پر اطمینان کااظہارکیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران ٹریفک مینجمنٹ کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کو جتنی جلدی ممکن ہوسکے مکمل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ چلڈرن ہسپتال 100بیڈ کی گنجائش سے شروع کردیا ہے جسے جنوری میں مزید 100بیڈز بڑھا کر 200بیڈز تک پہنچایاجائے گا۔گوجرانوالہ میڈیکل کالج ہسپتال میں برن یونٹ جنوری میں مکمل ہوجائے گا۔گوجرانوالہ میں سبزی منڈی ،گوالا کالونی اور قبرستان کا مسئلہ حل کیا ہے۔نگران وزیراعلیٰ نے دورے کے دوران دکانیں بند کرانے کے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس کو فی الفور دکانیں کھولنے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی موجودگی میں ہی فوری طور پر دکانیں کھولی گئیں۔ ہماری رائے میں بطور نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی جس انداز سے پنجاب میں عوامی فلاحی منصوبوں پر ترجیح بنیادوں پر توجہ دے رہے ہیں وہ بلا شبہ قابل ستائش ہے۔ عوام کو بہتر سفری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے سڑکوں اورپلوں اوردیگر ترقیاتی منصوبوں میں کام کی رفتار اور ان کی تکمیل محسن نقوی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں اور یہ کوشش اور عمل بلاشبہ قابل ستائش ہے اورایک مثبت پیشرفت قرار دی جاسکتی ہے۔بلاشبہ نگران وزیر اعلیٰ روز اول سے ہی شعبہ صحت میں عوام کو بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کوشاں نظر آئے ہیں جو بلاشبہ یہ ایک اچھی اور مثبت سوچ کا آئینہ دار ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے عوام کی تکالیف اور مسائل کا ادارک کرتے ہوئے پنجاب کے مختلف شہروں میں ہسپتالوں کا اچانک دورہ کرکے ان ہسپتالوں میں ایمرجینسی اور دیگر شعبوں میں بہتری لانے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے۔بلاشبہ ہمارے ہاں سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار کسی سے پوشیدہ نہیں اربوں روپے کے بجٹ کے باوجود کرپشن کے باعث عوام کو ادویات کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جاتی۔ بلاشبہ حکومت کی طرف سے مخلتف مدات میں خاطر خواہ فنڈز فراہم کئے جاتے ہیں لیکن ان فنڈز کا فائدہ غریب ،مستحق اور نادار افراد تک نہیں پہنچا اور کرپشن کی نظر ہوجاتا ہے۔ اس حوالے سے اکثر ہسپتالوں میں وزیر اعلیٰ کی حکمت عملی اور کوششوں کے باعث بہتری آئی ہے، لیکن ہمارے ہاں کرپشن مافیا موثر اور مضبوط ہے۔ جب تک کرپٹ عناصر کو نشان عبرت نہیں بنایا جاے گا بہتر اورنتائج کا حصول ممکن نہیں ہوگا۔ صحت کے شعبے میں مختصر عرصے میں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے جو بہتری لائی ہے اس کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ اب جیسا کہ گوجرانوالہ میں 100بیڈ کی گنجائش سے چلڈرن ہسپتال کاشروع کردیا گیاہے جوجنوری 2024میں مزید 100بیڈز بڑھا کر 200بیڈز تک پہنچایاجائے گا۔ یہ بھی گوجرانوالہ کے عوام کے لئے کسی تحفہ سے کم نہیں کہ میڈیکل کالج ہسپتال میں برن یونٹ جنوری میں مکمل ہورہا ہے۔ ہماری رائے میں نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اپنے کام اور فتار کے ذریعے آنے والے حکمرانوں کے لئے ایک مثال چھوڑی ہے کہ انسان اگر عوام کی تکالیف اور دکھوں کا مداوہ کرنے کے لئے اپنے فرض منصبی اور اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کام کرنا چاہئے تو اسے کوئی نہیں روک سکتا۔ بلاشبہ نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اپنے چند ماہ کے مختصر دورہ اقتدار میں جس انداز اور لگن سے عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے، وہ بلا شبہ لائق تحسین۔ امید کی جاسکتی ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ اپنے باقی ماندہ دور اقتدار میں صوبے کی عوام کی بہتری اور علاقے کی ترقی کے لئے مزید موثر انداز میں اقدامات اٹھاتے رہیں گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں