محکمہ زراعت 0

محکمہ زراعت کے افسران کی ملی بھگت یا نااہلی، ڈیلرز غیر معیاری زرعی ادویات اور بیج سرعام فروخت کرنے لگے

محکمہ زراعت کے افسران کی ملی بھگت یا نااہلی، ڈیلرز غیر معیاری زرعی ادویات اور بیج سرعام فروخت کرنے لگے

محکمہ زراعت کے افسران کی ملی بھگت یا نااہلی ڈیلرز سانگلہ ہل سمیت ضلع بھر میں غیر معیاری زرعی ادویات اور بیج سرعام فروخت کرنے لگے،کاشتکاروں کی لاکھوں مالیت کی تیار فصلیں تباہ ہونے کا اندیشہ،

این آئی آئی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ زراعت کے افسران خاموش تماشائی، کاشتکاروں کا اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کیمطابق ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی قرار دیئے جانا والا شبعہ زراعت ناقص وغیر معیاری معمنوعہ بیج اور زرعی ادوایات کے استعمال کیباعث خطرے سے دوچار ہے محکمہ زراعت کے افسران کی ملی بھگت یا نااہلی کے باعث سانگلہ ہل اور شاہکوٹ سمیت ضلع بھر میں غیر معیاری معمنوعہ بیج اور اسپرے کی فروخت سرعام جاری ہے،

کاشتکاروں کی جانب سے شکایات درج کروائے جانے کے باوجود متعلقہ افسران خاموش تماشائی اور ڈیلرز کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں،کاشتکاروں نے میڈیا کو بتایا کہ ڈیلرز سے انتہائی مہنگے داموں بیج،اسپرے خریدتے ہیں لیکن وہ بالکل غیر معیاری ہوتی ہیں جس سے ہماری تیار فصلوں کا نقصان ہورہا ہے پہلے ہی ہم مہنگی بجلی سے پریشان ہیں اور اب بیج،اسپرے بیچنے والا مافیا ہمیں لوٹ رہا پیسے بھی زیادہ اور چیز بھی ناقص فراہم کرتے ہیں,

محکمہ زراعت تحصیل و ضلعی انتظامیہ کے افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ہماری اعلیٰ حکام سیاپیل ہے اس معاملے پر فوری نوٹس لیا جائے ڈیلرز اور بیج فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لا کر کاشتکاروں کی لاکھوں مالیت کی تیار فصلوں کے خراب ہونے کے لاحق خطرے سے بچایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں