محبوبہ مفتی 0

بی جے پی کشمیریوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے ، محبوبہ مفتی

بی جے پی کشمیریوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے ، محبوبہ مفتی

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی حلال مصنوعات پر تنازعہ کھڑا کر کے لوگوںکی توجہ بھٹکانا چاہتی ہے اور بی جے پی کشمیریوں سے کیے گئے اپنے وعدوں کو پوراکرنے میں ناکام رہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکر ناگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت عوام سے کیاگیا اپناکوئی بھی وعدہ پورا نہیں کر سکی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے نہ تو دو کروڑکشمیریوں کو نوکریاں دی ہیں اور نہ ہی ہر شہری کو 15 لاکھ روپے دئے ہیں بلکہ اس نے کشمیریوںکو غربت کی لکیر سے مزید نیچے دھکیل دیا ہے۔محبوبہ مفتی نے کشمیری سرکاری ملازمین کی برطرفی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اگست2019میں جموںو کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد سے بڑی تعداد میں کشمیری سرکاری ملازمین کو بغیر کسی قانونی کارروائی کے ملازمتوں سے برطرف کیاگیا ہے ۔

واضح رہے بی جے پی کی زیرقیادت اتر پردیش حکومت نے گزشتہ ہفتے ریاست میں حلال سرٹیفائیڈ مصنوعات کی فروخت پر پابندی کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں