قومی ایکشن پلان 0

قومی ایکشن پلان رابطہ کمیٹی کا بلوچستان کے علیحدگی پسند وں کے خلاف موثر آپریشن کا فیصلہ

قومی ایکشن پلان رابطہ کمیٹی کا بلوچستان کے علیحدگی پسند وں کے خلاف موثر آپریشن کا فیصلہ

)نیشنل ایکشن پلان رابطہ کمیٹی میںبلوچستان میں علیحدگی پسند دہشت گرد جماعتوں کے خلاف موثر آپریشن کا فیصلہ کرتے ہوئے دہشت گردوں سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔تمام غیر قانونی تارکین وطن کو نکالاجائے گا،غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور موجودہ مہم کو مکمل کامیابی تک جاری رکھنے کا بھی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے ۔

نیشنل ایکشن پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو نیکٹا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہوا۔وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے صدارت کی ۔سیکرٹری داخلہ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، تمام آئی جیز ، چیف سیکرٹریز، انٹیلی جنس ایجنسیز کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی ۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق تمام آئی جیز نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پر بریفنگ دی اور نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا،دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کرکے ملک میں دیرپا امن قائم کیا جائے،دہشت گرد اور انتہا پسند جماعتوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے گی۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ سرمایہ کاروں اور تاجروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا،پولیس، فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کی قربانیوں کی بدولت ملک پر امن رہے گا اور خوشحالی آئے گی،شہدا کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی،سمگلروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے جس کو جاری رکھا جائے گا،منشیات کی سمگلنگ اور فروخت کو روکنے کے اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کی حوصلہ شکنی کیلئے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت انگیز تقاریر اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی،اس سلسلے میں نئے قوانین کا نفاذ موثر بنایا جائے گا۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں، تمام فنانشل ادارے، بینک اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، مالی لین دین میں شفافیت لائی جا رہی ہے،کالعدم تنظیموں اورفورتھ شیڈول میں شامل افراد کو چندہ دینے پرمکمل پابندی ہے ، پاکستانی اپنا صدقہ خیرات صرف چیریٹی کیش کے منظور شدہ اداروں کو دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں