وزیر صحت نثارانصر ابدالی 0

غیرمعیاری ادویات،غلط لیب ٹیسٹ دینے والوں اورعطائیوں کے خلاف گرینڈ اپریشن کریں گے، کے وزیر صحت آزاد کشمیر نثارانصر ابدالی

غیرمعیاری ادویات،غلط لیب ٹیسٹ دینے والوں اورعطائیوں کے خلاف گرینڈ اپریشن کریں گے، کے وزیر صحت آزاد کشمیر نثارانصر ابدالی

آزاد کشمیر کے وزیر صحت نثارانصر ابدالی نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کی قیادت میں حکومت نے ہیلتھ سیکٹرمیں انقلابی اقدامات کا فیصلہ کیاگیاہے۔عوام کو صحت کے شعبہ میں تمام علاج معالجہ کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایسے اقدامات کررہے ہیں جن سے عام آدمی کا فائدہ ہوگا،میرپورڈرگ ٹیسٹنگ لیب کو مکمل فعال کیا جائے گا۔غیرمعیاری ادویات،غلط لیب ٹیسٹ دینے والوں اورعطائیوں کے خلاف گرینڈ اپریشن کریں گے عوام کی صحت اور جان سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

میرپور ڈویژنل ہیڈکوارٹرہسپتال اور نیوسٹی ہسپتال مشترکہ طور پر کام کریں گے۔آزادکشمیرمیں امراض گردہ کے مریضوں میں اضافہ تشویشناک ہے۔جس کے لیے ریسرچ سنٹرزبنا رہے ہیں جن سے بیماریوں کی روک تھام و احتیاطی تدابیرکوفروغ ملے گا۔

ہسپتالوں کی کڑی نگرانی بائیومیٹرک حاضری پر سو فیصد عمل ہو گا۔آزادکشمیرمیں 3 نئی کیتھ لیب بنائیں گے۔ہر ہسپتال میں برن یونٹ کے بیڈزمختص ہوں گے،عوامی صحت کے ساتھ کھیلنے والے عطائیوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔محکمہ صحت کا عملہ تمام مریضوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئے،میرپور ڈی ایچ او ڈاکٹرفدا حسین،ایم ایس ڈاکٹرعامرعزیز،پرنسپل محترمہ بے نظیر بھٹوشہید میڈیکل کالج پروفیسرفیصل بشیر کو شاباش دیتا ہوں تینوں افسران کی کارکردگی آزاد کشمیر میں محکمہ صحت عامہ کے لیے مثال ہے۔ وزیرصحت نے کہاکہ ہسپتالوں سے سفارشی کلچراورسیاسی مداخلت مکمل ختم کررہے ہیں۔وزیراعظم آزاد کشمیرکا شکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے کنٹریکٹ پر پاکستان بھر سے ڈاکٹرز رکھنے کی قانون سازی مکمل کروا دی ہے شعبہ نرسنگ بہتر بنارہے ہیں۔ریاست میں 22 نئی ایمبولینسز کااضافہ ہو گا ہر ضلع 2 ایمبولینس دیں گے۔KORTکے تعاون سے کوٹلی میں برن یونٹ بن رہاہے۔

آزاد کشمیر کے وزیر صحت نثار انصر ابدالی اپنا چھ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد ریسٹ ہاؤس میں میڈیاکو بریفنگ دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج کا PC-1 مکمل ہے انشاء اللہ جلد اس کو مکمل کریں گے یہ کالج پاکستان کے بڑے میڈیکل کالجز کے مقابلہ کا ایک بہترین سیٹ آپ ہو گا۔ عارضی ملازمین جن کی سیلری ہم دینے کی پوزیشن میں نہ تھے اس کے باوجود منظوری لینے کے بعد ان کو بھی تنخواہیں جاری کریں گے-

فیکلٹی کی تمام ترتعیناتیاں وزیراعظم کے ویژن کے مطابق اور PMDC کے رولز کے مطابق عمل میں لائی جائیں گی۔ آزاد کشمیر میں گردوں کے مریضوں کے تعداد میں بے حد اضافہ ہونے کے باعث آزاد کشمیر کے تمام تر میڈیکل کالجز کو پابند کر رہے ہیں کے وہ اس میں اپنا کردار ادا کریں اور Research کر کے مکمل ڈیٹا دیں تاکہ عوام الناس کو بھی اس چیز کا مکمل علم ہو اس طرح ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کو بھی مکمل فعال کر رہے ہیں اور ان لیب سے جو رپورٹس جاری ہو گی اس کی تمام تر سفارشات کو مدنظر رکھ کر کارروائی عمل میں لائیں گے۔ادویات کے Standards کو سیٹ کرنے جا رہے ہیں، جس پر کسی صورت کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔ایم ایس DHQ ڈاکٹرعامرعزیز کو داد دیتا ہوں کے ان کے کوششوں سے ہسپتال کی سب سے بنیادی ضرورت وینٹیلیٹر ایمبولینس ہسپتال کو فراہم کردی گئی ہے – ہسپتال میں بننے والی نئی بلڈنگ میں کچھ حصہ Kidney transplant کے لئے مختص کر دیا ہے اس پر ورکنگ جاری ہے جیسے ہی بلڈنگ مکمل ہو جائے گی تو امید ہے کے آزاد کشمیر میں Kidney transplant کا بھی آغاز کر دیا جائے گا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں شدید رش کے باعث نیو سٹی ٹیچنگ ہسپتال کو اسی ہسپتال میں ضم کر دیا ہے اور یکم دسمبر سے نیو سٹی ہسپتال کو بھی مکمل Functional کر دیاجائے گا – ہسپتال کو Digitilization کی طرف لے کر جانے کے لیے مسٹ یونیورسٹی کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر ایمرجنسی اور OPD کو ڈیجیٹل کر دیا ہے جس سے سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا ہے، اب ہمیں مریضوں کی فیس اور دیگر بہت سے مسائل حل ہورہے ہیں اور ان کی تعداد کا درست اندازہ ہورہا ہے۔ محکمہ صحت عامہ کی طرف سے ہر ضلع میں 2نئی ایمبولنس فراہم کریں گے۔ ہرڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں CT scan اور MRI مشین فراہم کریں گے۔ عوام کا بنیادی اور اہم مسئلہ جس میں Referal system کی شکایت تھی جس کو ختم کرنے جا رہے ہیں اور اس کا ریکارڈ رکھنے کے لیے پابند کر دیا ہے،جو سہولت یہاں میسر ہے، اس کا مریض کسی صورت بھی یہاں سے ریفر نہیں ہو گا اسلام آباد کے ہسپتال میں گزشتہ پانچ سال میں ایک ارب سے زائد کا علاج معالجہ کروایا گیا ہے جس کی بنیادی وجہ مخص Referal system تھا اس کو کمپیوٹرائزڈ کرنے جا رہے ہیں اور آہستہ آہستہ اس کو ختم کریں گے تمام سیاسی بھرتیاں جن میں HIF ملازمین شامل ہیں ان کو مکمل ختم کرتے ہوئے تربیت یافتہ لوگوں کو وہاں بھرتی کرنے جا رہے ہیں۔الائیڈ سکولز کے حوالہ سے بھی مکمل پالیسی بنانے جا رہے ہیں۔ والدین سے گزارش کرتا ہوں کے وہ اپنے بچوں کا داخلہ لینے سے پہلے مکمل پڑتال کریں کے آیا یہ ادارہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے Recognize بھی ہے یا نہیں۔ ایمرجنسی DHQ کو ایک مہینہ کے اندر اندر Extend کرنے جا رہے ہیں بائیو میٹرک میری دیرینہ خواہش تھی جس کو گزشتہ دو سالوں میں انسٹال نہیں کروا سکا اب وزیر اعظم آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں کے انہوں نے اس پر مکمل عملدرآمدکروایا۔سی ایم ٹی کالج میں پہلے Co education تھی اس کو ختم کر کے اب لڑکے اور لڑکیوں کی الگ الگ کلاسز کا آغاز کرنے جا رہے ہیں بغیر اجازت کسی کو بھی Eye camp لگانے کی اجازت ہر گز نہیں ہو گی ہسپتال میں موجود تربیت یافتہ سٹاف اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے ہی لگایا جائے گا مسلم ہینڈز کا شکریہ ادا کرتا ہوں کے انہوں نے ان Eye camp کے حوالہ سے کافی کام کیا ان کے ساتھ مل کر کوشش کریں گے کہ آئی لینز کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ سٹیٹ کالج آف نرسنگ کے بھی مسائل ہیں ان کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔سرکاری ہیلتھ کی جتنی جگہیں ہیں جہاں کہیں تجاوزات ہوئی ہے اس حوالہ سے حکومت نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو واضح ہدایات جاری کر دی ہیں کے فی الفور محکمہ صحت کی جگہوں کو واگزار کروایا جائے۔10کروڑ کی مشینری ڈی ایچ کیو ہسپتال کو دستیاب ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں