راجہ فیصل ممتاز راٹھور 0

وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا حلقہ انتخاب حویلی کہوٹہ کا تفصیلی دورہ، مختلف منصوبہ جات کا سنگ بنیاد

رپورٹ راجہ علاؤالدین مہناس
ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر

وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا حلقہ انتخاب حویلی کہوٹہ کا تفصیلی دورہ، مختلف منصوبہ جات کا سنگ بنیاد

وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی حلقہ انتخاب کا تفصیلی دورہ کے دوران مختلف مقامات پر سڑکات کا سنگ بنیاد رکھ دیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں دو ارب روپے کے منصوبے کہوٹہ لے کر آیا ہوں آنے والے وقت میں ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ تعمیر وترقی میں مزید تیزی لائیں گے، اختیارات اور اقتدار رب کے دیں ہے، برادری ازم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ کو ماڈل ضلع بنانے جا رہے ہیں،

پچھلے دو سال میں ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ میں بلا تفریق تعمیر وترقی کے دور کو آگے بڑھیں گے ،تعلیم اور صحت کو کسی صورت نظر انداز نہیں کر سکتے دونوں شعبوں میں مزید توجہ کی ضرورت ہے،تعلیم اور صحت کے شعبے میں سیاسی بنیادوں پر تقرریاں نہیں ہونے دیں گے وزیر حکومت نے دورے کے دوران مرحوم راجہ ممتاز حسین راٹھور میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ان کا کہنا تھا ،آزاد کشمیر حکومت جہاں نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کر رہی ہے، وہیں کھیلوں کے میدان آباد کرنے اور نوجوانوں کے صحت مند سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے بھی بھرپور اقدامات اُٹھا رہی ہے،آزاد کشمیر میں کھیلوں کے فروغ کے لیے حکومت مزید اقدامات اُٹھائے گی اور نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے مزید مواقع فراہم کرے گی۔ نوجوان سوشل میڈیا کے استعمال کو کم کریں اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں آج ہمارے معاشرے میں نوجوان ڈپریشن اور افراتفری کا شکار ہیں جس کی ایک بنیادی وجہ موبائل فون کا زیادہ استعمال اور کھیلوں کے میدان سے دوری ہے۔صحت مند سرگرمیوں کے انعقاد سے نوجوان برادری ازم تعصب سے باہر آ کر کھیلوں کے میدان میں مقابلہ کرتے ہیں جس سے ایک مثبت معاشرہ پروان چڑھاتا ہے،

بعدازن وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے چوہدری ساجد اسلم کے اعزاز میں الوداعی تقریب میں شرکت کی اور کہا ایک آفیسر کی زندگی کا سب سے بڑا سرمایہ اس کی سروس کے دوران عام لوگوں کی خدمت ہے،انتظامی آفیسر اگر اپنی زمہ داری کو احسن طریقے سے سر انجام دے تو اللہ کے ہاں یہ عبادت ہے،افیسر میرٹ اور قانون کے مطابق کام کریں ہم مداخلت نہیں کریں گے،ہمیشہ حق اور سچ کے ساتھ کھڑا ہونا سیکھا ہے حق کے ساتھ رہنے والے تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اگر آفیسران اپنی زمہ داریاں اچھے طریقے سے سر انجام دیتے ہیں تو ہمیشہ لوگوں نے دلوں میں گھر کر جاتا ہیں،

۔دورے کے دوسرے روز وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے پلنگی حویلی کہوٹہ میں روڈ نانان محلہ نسیم راٹھور،کلالی روڈ،تاچھان روڈ کی کے سنگ رکھا اور کہا ،اختیارات رب کی دیں ہے ایک قبیلے کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا ،ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ کے تمام قبائل میرے لیے قابل احترام ہیں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،بلاتفریق روزگار کے مواقع فراہم کر رہے ہیں،تعلیم صحت پر خصوصی توجہ دیں گے،اور میرٹ پر بھرتیاں کریں گے،حویلی کہوٹہ کے تمام بنیادی مسائل کا تدارک کروں گا تاکہ
راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے دورے کے دوسرے روز تحصیل پل پلنگی میں تاچھان پختہ روڈ، نابن روڈ محلہ نسیم راٹھور،کلالی روڈ،کا سنگ بنیاد رکھا

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو حویلی لے کر آؤں گا، عوام کی فلاح و بہبود کے فنڈز پوری دینداری سے خرچ کیے جائیں گے،میرا سیاست میں آنے کا مقصد مال بننا نہیں،میرے والد محترم ایمانداری دینداری اور جرات مندی کی ایک عظیم مثال ہیں، وزیر بنے چھ ماہ کا عرصہ ہوا ہے اب تک ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ میں ڈیرھ ارب روپے کے منصوبے لائے ہیں محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے تعمیرو ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں، ہمیشہ حق اور سچ کے ساتھ کھڑا رہا ہوں دنیا میں عزت اور تکریم انہی لوگوں کی ہے جو حق اور سچ کا ساتھ دیتے ہیں،انتقامی کاروائیوں پر یعقیں نہیں رکھتا

میرے دورے حکومت میں کسی کے ساتھ ساتھ ناانصافی نہیں ہو گی نہ کسی ملازم کا سیاسی بنیادوں پر تبادلہ کیا جائے گا،بعدازن وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز نے تحصیل خورشید آباد کا دورہ کیا اور نرسنگ ہوسٹل کہوٹہ، چھانچل جبڑ روڈ,کیانی محلہ روڈ، کا سنگ بنیاد رکھا اور عوامی وفود سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خدمت خلق کے جذبے سے سیاست میں آیا تھا علاقائی اور قبیلوں کی سیاست پر یعقیں نہیں رکھتا رکھتا،ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ میں بنیادی صحت تعلیم کی سہولیات کے لیے اقدامات کر رہے حویلی کے دور افتادہ علاقوں کے لیے صحت کی سہولیات کو بہتر بنا رہے ہیں انتظامیہ کو ہدایت کر دی ہے کے وہ برفباری سے پہلے آٹے ادویات اور دیگر اشیاء ضرورت کی قلت کو فلفور پورا کریں تاکہ عام لوگوں کو ریلیف مل سکے،وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے دورے کے دوران مختلف فوت شدگان کے گھر جا کر ان سے تعزیت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں