جہانگیرترین 0

اسٹیبلشمنٹ کا لاڈلہ صرف پاکستان ہے۔ جہانگیرترین

اسٹیبلشمنٹ کا لاڈلہ صرف پاکستان ہے۔ جہانگیرترین

استحکام پاکستان پارٹی نے مزدور کو کم از کم تنخواہ 50 ہزار کرنے اورغریبوں کو مفت بجلی دینے کا اعلان کر دیا۔جب کہ پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے نے واضح کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا لاڈلہ صرف پاکستان ہے،سیاستدان کئے ہوئے وعدے پورے نہیں کرتے۔

ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے ورکرز کنونشن سے خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم نے حالات سے بہت کچھ سیکھا، مجھے اورعلیم خان کو خاندانی طور پر کچھ نہیں ملا، ہم محنت اور ایمانداری سے یہاں تک پہنچے ہیں، ہمیں معلوم ہے ملک کو ٹھیک کرنے کا کیا طریقہ ہے، ہماری تمام ترجیح عم لوگ ہیں، آپ کو حق نہیں ملا، آپ لوگوں کی زندگی بدلے گی تو پورا پاکستان بدل جائے گا۔استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہماری پارٹی نے تمام سکول ایسے بنا دینے ہیں جیسے انگریزی سکول ہوتے ہیں، ہم ہسپتالوں کو ایسا بنائیں گے کہ لوگ باہر سے آئیں گے، معیشت ملک کی جان ہوتی ہے، معیشت کو چمکانے کیلئے یہاں انڈسٹری لگنی ضروری ہے۔سب سے اہم چیز ہے روزگار ملنا چاہئے، ہم نے اپنے منشور میں ایک ایک چیز شامل کی ہوئی ہے، یہ ملک بڑی مشکل سے بنا تھا، ہندوستان کے اندر سے قائداعظم نے اس خطے کو نکالا، یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا، جب تک غربت نہیں مٹائی جائے گی ملک آگے نہیں جاسکتا۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ زرعی شہر اور زرعی علاقہ ہے، میں خاندانی طور پر زمیندار نہیں تھا، میں اپنے شوق سے زمینداری میں گیا، اللہ نے کامیابی دی، ہم اس ملک کو زمیندار ملک بنائیں گے، ہم صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری لیکر آئیں گے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ سیاسی پارٹیاں وعدے کرتی ہیں، یہ کردیں گے وہ کردیں گے، سیاستدان کئے ہوئے وعدے پورے نہیں کرتے، ہم اندھے وعدے نہیں کر رہے، جو بھی وعدہ کررہے ہیں اسے پورا کریں گے، ہر گھر میں معیاری تعلیم ہونی چاہئے، پہلے بھی نیا پاکستان بنانے کیلئے 10سال کوشش کی، اب ہم نیا پاکستان بنائیں گے اور بہترین بنائیں۔:

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ن لیگ اور آئی پی پی نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کا لاڈلہ صرف پاکستان ہے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ سب ملکر ملک کو سنبھالیں گے تو ہی پاکستان کی قسمت بدلے گی، ہم حکومت میں آکر ایسے سرکاری اسپتال بنائیں گے کہ لوگ باہر سے معیار دیکھنے آئیں گے اور پاکستان کو دنیا بھر میں مثالی زرعی ملک بنائیں گے۔استحکام پاکستان پارٹی کے بانی کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی سے بہت کچھ سیکھا مگر اب آگے بڑھنے کا وقت ہے، تمام بچوں کو یکساں معیار تعلیم لنا چاہیے، ہم اب بہترین پاکستان بنائیں گے۔قبل ازیںکامونکی جلسے میں خطاب سے قبل میڈیا نے جہانگیر ترین سے مختصر گفتگو کی اور سوال کیا کہ آپ اسٹیبشلمنٹ کے زیادہ لاڈلے ہیں یا ن لیگ۔ اس پر جہانگیر ترین نے جواب دیا کہ اسٹیبلشمنٹ کا لاڈلا صرف پاکستان ہے۔

جہانگیر ترین نے رپورٹر کو یہ بھی کہا کہ پہلے آپ جلسے میں عوام سے مخاطب ہونے دیں باقی باتیں آپ کے سامنے خود ہی آجائیں گی۔دریں اثنا کامونکی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہم نے نیا پاکستان بنانے کیلیے 10 سال تک رات دن محنت کی اور جب وہ صاحب وزیر اعظم بنے تو پنجاب میں بزدار کو لے آئے اور خیبرپختونخوا میں گورا بزدار وزیراعلی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دونوں صوبوں کے وزرائے اعلی نالائق اور کرپٹ ترین تھے۔ پنجاب میں عثمان بزدار نے بنی گالہ کی سپورٹ سے کرپشن کا جمعہ بازار لگایا اور بیڈ گورننس کی جس سے لوگوں کے دل ٹوٹ گئے۔ پی ٹی آئی دور میں لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ایک بیڈ پر چار چار بچے ہوتے تھے جبکہ مائیں اپنے بچوں کو باہر گودوں میں لے کر بیٹھتی تھیں۔علیم خان نے کہا کہ چور اور لٹیرے حکمران ہمارے ملک کو لوٹ کر کھا گئے، سندھ کا حال یہ ہے کہ وہاں ایک ہی ندی سے کتے اور انسان کے بچے پانی پیتے ہیں، جن کو ہم نے ایماندار سمجھا ان کے کرتوت عوام کے سامنے ہیں۔استحکام پاکستان پارٹی کے صدر نے کہا کہ فوج نے پی ٹی آئی کو مکمل سپورٹ دی اور آج یہ ان پر ہی تنقید کررہے ہیں اور فوج کے خلاف باتیں کررہے ہیں جبکہ ہمارے فوجی سرحدوں پر قربانیاں دے رہے ہیں، آج ہمارا ملک فوج کی وجہ سے ہی مضبوط ہے کیونکہ فوج ہے تو پاکستان ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر ہمیں حکومت میں آنے کا موقع ملا تو امیروں کیلیے بجلی کی قیمت دگنی کر کے غریب کو 300 یونٹ تک مفت بجلی دیں گے، کسانوں کو ٹیوب ویل کے لیے فری بجلی ملے گی، موٹرسائیکل والوں کو آدھی قیمت پر پیٹرول ملے گا جبکہ نوجوانوں کو بلاسود قرض دیں گے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ نوجوانوں کو بلاسودقرضے فراہم کریں گے، ہم نوجوانوں کو نوکریاں دیں گے، اس ملک میں روزگار صنعتی ترقی کے ساتھ ممکن ہے، اس ملک میں نئی انڈسٹریاں لگانی پڑیں گی، ہر یونین کونسل میں ایک ڈسپنسری بنائیں گے، جہاں مفت علاج ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں