آئی ایس ہی آر 0

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے
سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کرے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں