حریت کانفرنس 0

دنیا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال کا نوٹس لے : کل جماعتی حریت کانفرنس

دنیا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال کا نوٹس لے : کل جماعتی حریت کانفرنس

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں اور تنظیموں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال کا نوٹس لے کیونکہ بھارتی فورسز اور اس کی ایجنسیاں کالے قوانین کو ڈھال بناکر مظلوم کشمیریوں کو اندھا دھند طریقے سے شہید،گرفتاراورہراساں کررہی ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅںغلام محمد خان سوپوری، عبدالاحد، محمد سلیم زرگر، ایڈووکیٹ ارشد اقبال اور مولانا مصعب ندوی نے سرینگر میں جاری اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ ایک خوشحال اور مضبوط پاکستان کشمیری عوام کے بہترین مفاد میں ہے اور کشمیری ہمیشہ پاکستان کی خوشحالی اور استحکام کی دعا کرتے ہیں۔

حریت رہنماﺅں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارت ہر کشمیری کوقتل کرنے اور ان کی زمین اور سرکاری ملامتیں چھیننے پر تلا ہوا ہے، پاکستان پر یہ فرض ہے کہ وہ عالمی برادری کی حمایت حاصل کرے تاکہ بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل پر مجبور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اس حقیقت کو بھول گیا ہے کہ آزادی کی تحریکوں اور جذبوں کو فوجی طاقت اور وحشیانہ ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت منظم طریقے سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے اورانہیں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران جعلی مقابلوں میں شہید کر رہی ہے۔

دریں اثناءکل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے رہنماﺅں سید فیض نقشبندی، الطاف حسین وانی اور شمیم شال نے اسلام آباد میں اپنے الگ الگ بیانات میں عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔انہوں نے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور دنیا کے امن پسند لوگوں پر زور دیا کہ وہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا نوٹس لیں جہاں بغیر کسی وجہ کے لوگوں کو بے رحمی سے قتل کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں