علی محمد خان 0

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا فوج بھی میری ہے ملک بھی میرا ہے، علی محمد خان

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا فوج بھی میری ہے ملک بھی میرا ہے، علی محمد خان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ٹکٹ ہولڈر گرفتار ہو گا تو اس کے فیملی کے کسی فرد کو ٹکٹ دیا جائے گا۔ ایک انٹرویومیں علی محمد خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہماری مہم شروع ہوگئی ہے، دوسری جماعتوں کیلئے جلسے کی اجازت ہوتی ہے ہماری لیے نہیں، ایک ہی دن ایک سیاسی جماعت کو جلسے کی اجازت ہوتی ہے، ایک کو نہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ان معاملات کا نوٹس لینا چاہئے،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا فوج بھی میری ہے ملک بھی میرا ہے،

انہوں نے ملک کیلئے خود سے زیادہ فوج کواہم کہا ہے۔نہوں نے کہاکہ جو9مئی کو ہوا غلط ہوا،وہ تحریک انصاف کی پالیسی نہیں تھی، جس نے بھی یہ کیا غلط کیا، ہم ہمیشہ اپنے ادارے اور اپنے شہدا کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔الیکشن مہم کے حوالے سے سوال پر رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ کچھ لوگ ابھی اور کچھ الیکشن شیڈول آنے کے بعد الیکشن مہم کیلئے نکلیں گے، کچھ لوگ ابھی اس لیے نہیں نکل رہے کہ انہیں گرفتار نہ کر لیا جائے، ہمارا ٹکٹ ہولڈر گرفتار ہو گا تو اس کے فیملی کے کسی فرد کو ٹکٹ دیا جائے گا۔

ہماری سینئر قیادت اب نکل رہی ہے،تحریک انصاف اس پوزیشن میں ہے کہ زیادہ ترسیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کر سکے۔ 90فیصد سے زیادہ سیٹوں پر ہم اپنے امیدوار کھڑے کریں گے۔علی محمد خان نے کہا کہ پنجاب میں بھی ہم جلد الیکشن مہم شروع کریں گے،لاہور میں نوازشریف کا جلسہ ہوا،اسی دن ہمارے ورکرز کنونشن پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے لیول پلیئنگ فیلڈ کیلئے خط لکھا ہے جو اچھی بات ہے، الیکشن کمیشن نے خط تو لکھ دیا ہے مگر اس پر عملدرآمد کون کرائے گا۔انہوں نے کہاکہ الیکشن ہونے دیں اور عوام کو فیصلہ کرنے دیں، الیکشن ہونے دیں اور عوام کواپنا فیصلہ سنانے دیں،الیکشن کی تاریخ کااعلان ہونے کے بعد دفعہ 144کا کوئی جواز نہیں بنتا،ہمارے لوگوں کو اٹھا کر سندھ ہاوس میں رکھا گیا،ہم نے پہلے قانون ہاتھ میں لیا نہ اب لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں