نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ 0

ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے فبڈز کا استعمال میرٹ پر ہونا چایئے: نگراں وزیراعظم

ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے فبڈز کا استعمال میرٹ پر ہونا چایئے: نگراں وزیراعظم
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق امیر اور ترقی یافتہ ممالک کوذمہ داری دکھانی چاہیے۔
امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ خلیجی و مغربی ممالک پاکستان میں متبادل توانائی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے سندھ اور بلوچستان متاثر ہوئے۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کا ذمہ دار نہیں ہے، سب جانتے ہیں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کا ذمہ دار کون ہے

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ اس اہم مسئلے کے لئے ترقی یافتہ ملکوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، پاکستان کے لئے ماحولیاتی تبدیلیوں کے سنجیدہ مسائل ہیں، ماحولیاتی تبدیلی اب ایک موضوع نہیں اہم چیلنج ہے۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ترقی یافتہ ملک ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے کلیدی کردار ادا کریں، ماحولیاتی تبدیلی نے پاکستان کو شدید متاثرکیا، پاکستان ماحولیاتی بہتری کے لئے کوئلے سے چلنے والے منصوبوں کو متبادل توانائی پرمنتقل کر رہا ہے۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تحت فریم ورک پرعملدرآمد میں وقت لگ سکتا ہے، ابتدائی طورپر متاثرہ ملکوں کے لئے عالمی بینک کے تحت اقدامات کئے جاسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں