گروپتونت سنگھ 0

امریکہ کے بھارت کے خلاف پیش کردہ حقائق نے کینیڈین الزامات کو سچ ثابت کر دیا

امریکہ کے بھارت کے خلاف پیش کردہ حقائق نے کینیڈین الزامات کو سچ ثابت کر دیا

امریکہ کے بھارت کے خلاف پیش کردہ حقائق نے کینیڈین الزامات کو سچ ثابت کر دیا،ستمبر 2023 میں کینیڈین وزیراعظم نے اپنی کابینہ میں بھارت پر کینیڈین سرزمین میں دہشتگردی کا الزام لگایا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ایجنسی نے سکھ رہنماؤں کے قتل میں بھارتی حکومتی ایجنٹس کے ملوث ہونے کا بڑا انکشاف کیا،امریکی انٹیلی جنس ایجنسی تمام شواہد سمیت سکھ رہنماؤں کے قتل کے پس پردہ حقائق منظر عام پر لائی،امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کے انکشاف نے کینیڈین وزیراعظم کے الزام کی تصدیق کر دی،اس اہم خبر کے بعد کینیڈین وزیراعظم نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ اگست کے مہینے سے ہم دنیا بھر میں اپنے امریکی ہم منصبوں کے ساتھ مل کر بھارت پر لگے سنگین الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

جسٹن ٹروڈو نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ ہندوستانی حکومت کے ایجنٹس کینیڈا کی سرزمین پر کینیڈین شہری کے قتل میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم شروع سے کہہ رہے ہیں کہ بھارت کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت کو اس معاملے میں تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔ جسٹن ٹروڈو نے کہاکہ ہماری ذمہ داری کینیڈین شہریوں کو محفوظ رکھنا ہے۔

امریکی انٹیلی جنس ایجنسی نے گروپتونت سنگھ کے قتل کی سازش میں انڈین سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار کے ملوث ہونے کا شواہد کے ساتھ انکشاف کیا،مئی 2023 میں مودی سرکار نے اپنے ایجنٹس کو تحریک خالصتان کے سرگرم رہنماؤں کے قتل کیلئے تعینات کروایا تھا۔

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے خالصتانی رہنما پنوں کے قتل کی سازش پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، ہم میں سے بہت سے لوگوں نے گزشتہ ہفتے براہ راست ہندوستانی حکومت کی اس معاملے پر توجہ مبذول کرائی تھی۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ تحقیقات کر رہی ہے اور ہم انکے نتائج کے منتظر ہیں۔جان کربی نے کہاکہ امریکہ ہندوستان کے خلاف الزامات اور تحقیقات کے بارے میں بہت سنجیدہ ہے اور ہم واضح کر چکے ہیں کہ ہم ان مبینہ جرائم کے ذمہ داران کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں