انوار الحق کاکڑ 0

نگراں وزیراعظم کا دوبئی میں پاکستان کے پویلین کا دورہ، پویلین میں پاکستانی موسمیاتی ماہرین سے ملاقات

نگراں وزیراعظم کا دوبئی میں پاکستان کے پویلین کا دورہ، پویلین میں پاکستانی موسمیاتی ماہرین سے ملاقات

دوبئی : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑنے اقوام متحدہ کی 28ویں کانفرنس آف پارٹیز کے مقام پر موجود پاکستان پویلین کا دورہ کیا پویلین میں پاکستانی موسمیاتی ماہرین سے بھی ملاقات کی اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرے کو کم کرنے کے حوالے سے ان کی کوششوں کو سراہا۔وزیراعظم کو لاس اینڈ ڈیمجز فنڈ کو چلانے سے متعلق مذاکرات اور سہولت کاری کے حوالے سے پاکستانی کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بتایا گیا۔

وزیر اعظم کو ‘لیونگ انڈس انیشی ایٹو’ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جو پاکستان میں آب و ہوا سے لچکدار طریقوں اور فطرت پر مبنی حل کے ذریعے سندھ طاس کی صحت کی بحالی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نے پویلین میں پاکستانی موسمیاتی ماہرین سے بھی ملاقات کی اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرے کو کم کرنے کے حوالے سے ان کی کوششوں کو سراہا۔نگراں وزرائے خارجہ اور موسمیاتی تبدیلی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں