پاکستان ہاکی فیڈریشن میں 0

پاکستان ہاکی فیڈریشن میں مبینہ کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

پاکستان ہاکی فیڈریشن میں مبینہ کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) میں مبینہ کروڑوں روپے کی انکشاف ہوا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ہاکیوں کی خریداری، خلاف ضابطہ کی ایس ٹی کی ادائیگیوں میں 11 ملین کی خوردبرد سامنے آئی ہے ، غیر قانونی ادائیگیوں کی مد 91 ملین کی بے ضابطگیوں کا انشکاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق غیر ملکی کرنسی کی خریدداری میں 43 ملین روپے کی کرپشن سامنے آئی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن میں مبینہ کرپشن کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی آئی) نے 11 انکوائریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے اس حوالے سے ایف آئی اے نے صدر پی ایچ ایف سے تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کا قومی کھیل ہاکی کئی عشروں سے زوال کا شکارہے اس مبینہ کرپشن کے حالے سے پہلے بھی آوازیں اٹھتی رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں