بلاول بھٹو زرداری 0

ہمیں پرانی طرز سیاست کو تبدیل کرنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

ہمیں پرانی طرز سیاست کو تبدیل کرنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں پرانی طرز سیاست کو تبدیل کرنا ہوگا،آپس کی لڑائیوں سے عوام کا نقصان ہورہا ہے،جمہوری اور سیاسی جماعتوں کو عوام کی خدمت کرنا ہوگی، جمہوری جماعتیں فیل ہوئیں تو کوئی اور طاقت ہماری جگہ لے لے گی،دوست کہتے ہیں کہ میاں صاحب نے تیسری مرتبہ وزیر اعظم بن کر لوڈشیڈنگ ختم کی مگر وہ کون سا پاکستان جہاں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی۔

یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں لوکل کونسل ایسوسی ایشن آف بلوچستان کے سالانہ جنرل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موسمی تبدیلوں کی وجہ سے پاکستان میں نقصان ہورہا ہے، گلیشئیر پگلنے سے پاکستان کو بہت نقصان ہورہا ہے آگے جاکر مزید نقصان کا خدشہ ہے، دنیا کا موسمی تبدیلوں پر بہت فوکس ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مناسب مدد نہیں کی گئی،سیلاب میں پوری دنیا ہماری ساتھ کھڑی ہوئی،

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہمیں اپنے ترقیاتی پلان کو تبدیل کرنا ہوگا پسماندہ علاقوں میں سرمایہ کاری کرنا ہوگا، جب سرمایہ کاری ہوگی تو پسماندہ علاقوں میں ترقی ہوگی،دنیا پاکستان میں دس ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنا چاہتی تھی، ہماری وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اس سرمایہ کاری میں دل چسپی نہیں لی۔انہوں نے کہاکہ سندھ بلوچستان میں حکومت بنی تو پبلک پارٹنرشپ سے منصوبے لائیں گے،مقامی طور پر بجلی بنائیں گے،ہم اس طرح لوگوں کو سستی بجلی دیں گے بلوچستان کے وہ علاقے جہاں بجلی نہیں ہے وہاں بجلی پہنچائیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بلوچستان سندھ،کے پی کے اور پنجاب میں بھی احساس محرومی پائی جاتی ہے اگر ہم نے لوکل مسائل حل کرنا ہے تو اسلام اباد سے دور رہنا ہوگا، اسلام آباد میں بیٹھے بابووں کو تو مسائل کا پتہ ہی نہیں، اسلام آباد کے بابو نہ خود کام کرتے ہیں نہ کرنے دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں