ماہرہ خان 0

ماہرہ خان ملیالم فلم اندسٹری میں قدم رکھنے کو تیار

ماہرہ خان ملیالم فلم اندسٹری میں قدم رکھنے کو تیار
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی ورسٹائل اداکارہ ماہرہ خان کےحوالےسے خبریں آ رہی ہیں کہ اب وہ بالی ووڈ کے بعد ملیالم فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کریں گی،
بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے دعوی کیا ہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم رئیس سے ہندی سینما میں انٹری دینے والی ٌاکستانی اداکارہ ماہرہ اب ملیالم فلم انڈسٹری میں بھی قدم رکھنے کو تیار ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر عائد پابندی اٹھنے کے بعد سے اب یہ خبریں آ رہی ہیں کہ ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت اور اداکار پرتھوی راج اپنی نئی فلم میں پاکستانی سپراسٹار ماہرہ خان کو کاسٹ کریں گے۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں ماہرہ خان کے حالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اداکارہ فلم لوسیفر کے سیکوئل ‘ایل ٹو’ ایمپوران میں ملیاملم سپر اسٹار موہن لال کے ہمراہ جلوہ گر ہو رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں