آرمی چیف سید عاصم منیر 0

پاک آرمی کی پوری توجہ سرحدوں کے دفاع پر مرکوز ہے، آرمی چیف سید عاصم منیر

پاک آرمی کی پوری توجہ سرحدوں کے دفاع پر مرکوز ہے، آرمی چیف سید عاصم منیر
سربراہ بری فوج جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم چیلنجوں سے بخوبی واقف ہیں ، پاک فوج کی پوری توجہ مادرِ وطن کی سرحدوں کے دفاع پر مرکوز ہے، اور قوم کی حمایت سے پاکستان کے دشمنوں کے کسی بھی مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں، پاک فوج ہر قسم کی مشکلات کے خلاف پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کےجاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) نے بہاولپور کور کی زمینی مشق کا مشاہدہ کرنے کے لئے خیرپور ٹامیوالی (کے پی ٹی) کے دورہ اور مشق میں حصہ لینے والے دستوں سے اپنے خطاب میں کیا۔
سربراہ بری فوج کو زمینی مشق کے بارے میں بریفنگ دی گئی، جس کا مقصد آپریشنل ماحول میں مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے درکار مختلف درجوں اور میدان جنگ کے طریقہ کار پر پیشہ ورانہ مہارت کو بڑھانا ہے۔
آرمی چیف نے مختلف شعبوں کے مربوط فائر اور جنگی مشقوں بشمول آرمر، میکانائزڈ انفنٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل (اے ٹی جی ایم) جو پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) اور کمبیٹ ایوی ایشن کی طرف سے مکمل طور پر تعاون یافتہ ہیںکا مشاہدہ کیا ۔
بعد ازاں آرمی چیف نے مشق میں حصہ لینے والے فوجی دستوں سے گفتگو بھی کی۔ بری فوج کے سربراہ نے تربیتی معیار، پیشہ وارانہ تیاریوں اور افسران اور دستوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔بری فوج کے سربراہ نے فوجیوں کو ہدایت کی کہ وہ ہر حال میں روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں۔
آرمی چیف سید عاصم منیر نے اس بات پر زور دیا کہ ہم چیلنجوں سے بخوبی واقف ہیں اور قوم کی حمایت سے ہم پاکستان کے دشمنوں کے کسی بھی مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں ، پاک فوج ہر قسم کی مشکلات کے خلاف پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
سپہ سالار نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج خطرات کے خلاف مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع پر مرکوز ہیں اور قوم کی حمایت سے مسلح افواج پاکستان کے دشمنوں کو شکست دیں گی، انشااللہ۔ قبل ازیں خیر پور ٹامیوالی پہنچنے پر کور کمانڈر بہاولپور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

بشکریہ: اے پی پی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں