وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی 0

ماحولیاتی آلودگی،ڈینگی اور سموگ کے خاتمے کے لیے ، آگاہی سائیکل ریلی و سائیکل ریس کا انعقاد

ماحولیاتی آلودگی،ڈینگی اور سموگ کے خاتمے کے لیے ، آگاہی سائیکل ریلی و سائیکل ریس کا انعقاد
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی اور کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب اور ضلعی محکمہ کھیل کے زیر اہتمام ماحولیاتی آلودگی،ڈینگی اور سموگ کے خاتمے کے لیے منعقدہ آگاہی سائیکل رائیڈایونٹ کے تحت مانانوالہ پھاٹک تا کچہری پھاٹک تک آگاہی سائیکل ریلی اور سائیکل ریس کا اہمتا م کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد نے کی۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صائمہ رزاق،تحصیل سپورٹس آفیسر مقبول احمد ،سکولوں کے طلباء سمیت شہریوں کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے اس موقع پر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سائیکل ریلی کا مقصد فضائی آلودگی میں کمی لانا اور مثبت سرگرمیوں کا فروغ ہے،آئیں ملکر اپنے شہر میں سائیکل کلچر، صحت مندماحول اور سموگ کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے کہاکہ سائیکل ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت ایونٹ کی کامیابی کا ثبوت ہے،شہریوں کیلئے سڑکوں پر سائیکل چلانے کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے۔سائیکلنگ ایونٹ میں حصہ لینے والے شہریوںنے ایونٹ کو صحت بخش اور مفید قرار دیا۔ضلعی انتظامیہ اور ضلی محکمہ کھیل کے زیر اہتمام آگاہی سائیکل ایونٹ کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد نے سائیکل ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے گورنمنٹ گورونانک ہائی سکول کے مزمل حسین کو 15ہزار روپے،دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے گورنمنٹ کیپٹن حسنین نواز ایم سی ہائی سکول حمزاعلی کو 10ہزار روپے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے حافظ گلفام کو 05ہزارروپے کے تقد کیش پراز انعامات تقسیم کیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں