چوہدری محمد رقیب 0

سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے سیکرٹری خوراک چوہدری محمد رقیب کی زیر صدارت اجلاس

سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے سیکرٹری خوراک چوہدری محمد رقیب کی زیر صدارت اجلاس
سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے سیکرٹری خوراک چوہدری محمد رقیب کی زیر صدارت محکمہ خوراک کے افیسران کا اجلاس، سپریم کورٹ کے احکامات پر بہر صورت عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت۔

اجلاس میں موبائیل فوڈ لیب اور سٹیٹک فوڈ لیب کے قیام کے لیے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا اور آزادکشمیر فوڈاتھارٹی کے قانون کے تحت اشیاء خوردونوش مثلا گھی آئل اور مشروبات کی چیکنگ کو یقینی بناتے ہوئے رپورٹ سیکرٹریٹ خوراک کو فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ۔ سیکرٹری خوراک نے ہدایت کی کہ آفیسران آزادکشمیر کے اندر غیر معیاری دودھ ، مصالحہ جات اور دیگر کھانے پینے کی چیزوں میں ملاوٹ کی روک تھام کو ہر ممکن یقینی بنائیں ۔

سیکرٹری خوراک چوہدری محمد رقیب نے اس موقع پر آفیسران کو سختی سے ہدایت کی کہ تمام ہوٹلز ،شادی ہالز / مارکیز کی چیکنگ کے دوران ناقص اشیاء کو تلف کرتے ہوئے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ اجلاس میں تمام ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کو، بیوگان ، یتیم اور مستحقین کو ترجیحی بنیادوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ۔ اجلاس میں ڈائریکٹر خوراک وسیکرٹری فوڈ اتھارٹی ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ، ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت محکمہ خوراک کے دیگر افیسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں