میرپور 0

موضع گیلاں جاتلاں پٹوارکی آراضی پر محکمہ مال کے فیلڈ سٹاف اور پولیس نے مشترکہ کارروائی

موضع گیلاں جاتلاں پٹوارکی آراضی پر محکمہ مال کے فیلڈ سٹاف اور پولیس نے مشترکہ کارروائی
ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ میرپور کی طرف سے سرکاری رقبہ جات پرسے ہر قسم کے قبضہ کرنے کی روش کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کے واضع احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ مال کے فیلڈ سٹاف اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے محکمہ انہار آزاد حکومت کے رقبہ موضع گیلاں جاتلاں پٹوارکی آراضی خسرہ نمبر333 پر اتوار کے روز تعمیر ہونے والے کمرہ کو مسمار کردیا

جبکہ رقبہ سرکار پر مداخلت/ ناجائزقبضہ کرنے والے شائستہ خان ولد غلام حیدر ساکن نیو سیب کو گرفتار کر لیا گیااور موقع سے میٹریل وغیرہ اور دیگر سامان بھی ضبط کرکے پرچہ بھی درج کردیا گیا۔

ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سرکاری رقبہ کی حفاظت کرنا ان کی بنیادی ذمہ داری ہے۔عوام الناس کو تنبع کی جاتی ہے کہ وہ سرکاری رقبہ پر کسی قسم کی تعمیرات و تجاوزات نہ کریں اگر کسی بھی شخص نے سرکاری رقبہ جات پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو نہ صرف اس کو مسمار کردیا جائے گا بلکہ ان کے خلاف پرچہ درج کرکے سزا بھی دلوائی جاسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں