انتونیو گوتریش 0

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کےدوبارہ شروع ہونے پر تشویش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کےدوبارہ شروع ہونے پر تشویش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کےدوبارہ شروع ہونے پر انتہائی اضطراب کا اظہار کیا ہے اور جنگ سے تباہ حال غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور تمام مغویوں کی فوری رہائی کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔
اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ اسرائیل سے اپیل کرتا ہے کہ وہ مزید ایسی کارروائیوں سے گریز کرے جن سے غزہ میں پہلے سے ہی تباہ کن انسانی صورت حال مزید خراب ہو جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں سمیت صحت کے کارکنان، صحافیوں ، اقوام متحدہ کے اہلکار وں اور شہری انفراسٹرکچر کو ہر حال میں محفوظ رکھا جانا چاہیے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے فریقین پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کا احترام کریں اور غزہ میں انسانی بنیادوں پر پائیدار جنگ بندی اور تمام مغویوں کی غیر مشروط اور فوری رہائی کے مطالبے کی تجدید کی۔
انہوں نے غزہ میں بلا رکاوٹ اور انسانی امداد کی مستقل فراہمی کی ضرورت پر بھی زور دیا اور جن لوگوں کو انخلا کا حکم دیا گیا تھا ان کے پاس رہنے کے لئے کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے آپریشنز، فلسطینی شہریوں کی اموات اور بڑی تعداد میں گرفتاریوں ، یہودی آباد کاروں کے تشدد میں اضافے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

بشکریہ: اے پی پی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں