آئی ایس ہی آر 0

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں فوجی جوان شہید

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں فوجی جوان شہید

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں جوان شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی احمد علی نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ 26سالہ شہید سپاہی احمد علی کا تعلق چارسدہ سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں