اداکارہ رانی 0

اداکارہ رانی کا آج بھی مداحوں کے دلوں پر راج

اداکارہ رانی کا آج بھی مداحوں کے دلوں پر راج
پاکستانی فلم انڈسٹری کی مشہور ورسٹائل اداکارہ رانی کے مداح ان کی 77ویں سالگرہ 8دسمبر کو منائیں گے۔ 8 دسمبر1946 کو لاہور میں جنم لینے والی رانی کا اصل نام ناصرہ تھا مگر1962میں انہوں نے رانی کے نام سے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ان کی یادگار فلموں میں انجمن، تہذیب، امراو جان ادا، ثریا بھوپالی، بہارو پھول برساؤ اور ناگ منی شامل ہیں جبکہ فلم کے بعد انہوں نے ٹی وی ڈراموں میں بھی یاد گار کردار ادا کیے جنہیں عوام میں بڑی مقبولیت حاصل ہوئی۔
اداکار رانی نے ہدایتکارحسن طارق سے علیحدگی کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز سے بھی شادی کی تھی،لاکھوں دلوں کو موہ لینے والی اداکارہ رانی کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد 27 مئی1993کو46برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئیں۔ وہ ایک اعلیٰ پائے کی فنکارہ تھیں جن کے ذکر کے بغیر پاکستان فلم انڈسٹری کی تاریخ ہمیشہ ادھوری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں