محسن نقوی 0

گوجرانوالہ ایکسپریس وے کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، محسن نقوی

گوجرانوالہ ایکسپریس وے کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، محسن نقوی

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے گوجرانوالہ ایکسپریس وے کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گوجرانوالہ ایکسپریس وے کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ایف ڈبلیو اوبہترین کوالٹی کو یقینی بنا رہا ہے جس کی وجہ سے تھوڑا وقت زیادہ لگ رہا ہے۔پراجیکٹ کو مقررہ وقت پر مکمل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ گوجرانوالہ جی ٹی روڈ سے موٹروے کو ملانے کیلئے ایک نیا فلائی اوور پراجیکٹ میں شامل کیا ہے ۔چن دا قلعہ کو ری ڈیزائن کیا جائے گا تاکہ ٹریفک کا مسئلہ نہ بنے۔درجنوں میں کی تعداد میں چھوٹی سڑکوں کی مرمت کے لئے بھی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈی پی ایس،سبزی منڈی اور گوالہ کالونی پر کام شروع جلد شروع ہو جائے گا۔گوجرانوالہ یونیورسٹی پر کام جاری ہے،جلد ازجلد کام کرائیں گے۔انہوں نے کہاکہ گوجرانوالہ سیف سٹی پراجیکٹ31 جنوری تک آپریشنل کر دیا جائے گا۔

ہسپتالو ںکی اپ گریڈیشن کی وجہ سے وقتی مسائل پر عوام سے معذرت خواہ ہیں۔ ہسپتال کی اپ گریڈیشن سے لانگ ٹرم فوائد حاصل ہوںگے۔ انہوں نے کہاکہ گوجرانوالہ ڈی ایچ کیوبالکل برانڈ نیو ہونے جا رہا ہے۔

گوجرانوالہ ڈی ایچ کیوہسپتال کو میوہسپتال لاہور سے بہتر بنائیں گے ۔انشاء اللہ 4فروری کو گوجرانوالہ ڈی ایچ کیوہسپتال کی اپ گریڈیشن مکمل کر کے حوالے کردیا جائے گا۔ گوجرانوالہ کا لوکیٹر اگر ڈی جی خان گیا ہے تو واپس لائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں