آئی ایس ہی آر 0

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائیوں میں 23 جوان شہید ، 27 دہشت گرد واصل جہنم

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائیوں میں 23 جوان شہید ، 27 دہشت گرد واصل جہنم
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کاروائیوں میں 27 دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے جبکہ دہشت گردوں کے حملے میں 23 جوانوں نے وطن عزیز پر قربان ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں 11اور 12 دسمبر کی درمیانی رات دہشتگردوں کی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں جس پر ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کلاچی میں ایک اور آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے مؤثر انداز میں تلاش کیے گئے اور آپریشن میں چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا ، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کےخلاف دہشتگردی کی کئی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، کارروائیوں کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ درازندہ کے علاقے میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تلاش کیا اور کلاچی میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 بہادر جوان شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق درابن میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی میں دہشت گردوں کی داخل ہونے کی کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا گیا، جس کے بعد دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی کو چوکی سے ٹکرا دیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے اور ہلاک دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل میں بھی سرگرم تھے، کارروائیوں کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دہشتگرد خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں