جوبائیڈن 0

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنا دورہ بھارت منسوخ کردیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنا دورہ بھارت منسوخ کردیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے بھارت کا ہائی پروفائل دورہ منسوخ کردیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطا بق صدر بائیڈن خالصتان تحریک کے رہنماء اور امریکی شہری گرپتونت سنگھ کے قتل کی بھارتی سازش بے نقاب ہونے کے بعد اپنا آئندہ دورہ بھارت منسوخ کیا ہے ۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر جوبائیڈن کو 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا تاہم اب انہوں نے دعوت نامہ مسترد کردیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش کو بے نقاب کیا تھا۔اس کے علاوہ کینیڈین وزیر اعظم نے ا بھی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل سے متعلق بھارت سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں