اسٹاک ایکسچینج میں ایک دن میں ریکارڈ 1 ارب 74 کروڑ شیئرز کے سودے طے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 27 مئی 2021 کے بعد کسی ایک دن میں ریکارڈ ایک ارب 74 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا ہے۔جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 679 پوائنٹس اضافے سے 66 ہزار 130 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 787 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں ایک ارب 74 کروڑ شیئرز کے سودے تقریباً 30 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 129 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 543 ارب روپے ہے۔